اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

0
89

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور 5 یا اس سے زائد بندوں کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اسلام آباد میں بھی ،2 ماہ کےلیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اور دفعہ 144 کا دائرہ ایک کلو میٹر تک بڑھادیا گیا ہے ریڈ زون یا اطراف میں 5 یا اس سے زائد بندوں کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے-

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی ہوگی، تاہم متعلقہ ضلعی انتظاميہ سے اجازت لينے والے اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ،دفعہ 144کا نفاذ ممکنہ احتجاج،ریلی اوردھرنوں کے سبب کیا گیا-

دوسری جانب حکومت نے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئےگئے ہیں جس کےتحت اسلام آباد جانےوالےتمام راستے بند ہیں کوئی بھی شخص لانگ مارچ میں ضلع سے باہرنہیں نکل سکےگا جب کہ اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی مارچ: راوی پل ،جی ٹی روڈ بند، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں

ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہےکہ کوئی بھی اپنی گاڑی لانگ مارچ کے شرکا کو نہیں دے گا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے فیض آباد کے علاقے میں کنٹینر پہنچادیئے گئے ہیں جب کہ جی ٹی روڈ پر دریائے جہلم کے پل پر کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں علاوہ ازیں جی ٹی روڈ کو اٹک خورد کے مقام پر بلاک کردیا گیا جس سے خیبرپختونخوا کا پنجاب سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔

اس کے علااوہ موٹروے ایم 1 کو اسلام آباد جاتے ہوئے صوابی کے مقام پر بند کیا گیا ہے جب کہ موٹروے لاہور سے راوی ٹول پلازہ پر بھی کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے-

واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پنجاب سے اسلام آبا دجانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں-

عدالت کا لانگ مارچ کے شرکاء کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

Leave a reply