لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار
تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ ، شہراقتدار میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قافلہ صوابی انٹرچینج پہنچ گیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، شاہ فرمان، اسد قیصربھی عمران خان کے ہمراہ ہیں .عمران خان کا کہنا ہے کہ سب پاکستان کا پرچم ساتھ لیکر آئیں،یہ حقیقی آزادی اور پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے یہ قیقی آزادی اور پاکستان کے لیے اہم لمحات ہیں حکومت سے ڈیل بالکل نہیں ہوئی،یہ افواہیں اور غلط معلومات ہیں، ہم اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں اسمبلیوں کی تحلیل اورالیکشن تاریخ کے اعلان تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام لوگ لانگ مارچ میں شرکت کریں، کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،
عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا کارکن رکاوٹیں ہٹانے کے لیے تیارہیں؟ امریکہ کےنوکر عوام سے خوفزدہ ہیں غلام حکومت نے ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا،مولانافضل الرحمان اور بلاول بھی لانگ مارچ کرچکے ہیں،مریم نواز بھی لانگ مارچ کرنے نکلی تھیں ، ہم نے کسی لانگ مارچ میں خلل پید انہیں کیا ہم پرامن احتجاج کریں گے اور ڈی چوک پہنچیں گے ہم ملک کو اکھٹا کرکے آزاد قوم بنائیں گے،مضبوط قوم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی ،
قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلی ہاوس پشاور سے روانہ ہونے سے قبل ویڈیوپیغام میں کہا کہ میں نے پشاور سے ازادی مارچ کا اغاز کر دیا ہے، یہاں سے ولی انٹرچینج جا رہا ہوں،خیبرپختونخوا کے سارے لوگ ولی انٹرچینج پہنچ جائیں، ولی انٹرچینج سے میں حقیقی ازادی مارچ کو لیڈ کروں گا،مجھے امید ہے تمام لوگ نکلیں گے ،یہ فیصلہ کن۔وقت ہے حقیقی آزادی لے کر رہیں گے،
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ولی انٹرچینج پہنچ گئے اسلام آباد لانگ مارچ کے لئے خصوصی کینیٹنر تیار کیا گیا ہے، عمران خان کی گاڑی کے ساتھ کنٹیر بھی موجود ہے. عمران خان خود ہیلی کے ذریعے پہنچے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان سخت گرمی میں دھوپ پر صبح سے انتظار کر رہے تھے، اب عمران خان ٹھنڈے اے سی والے کینیٹنر میں سفر کریں گے تا ہم کارکنان گرمی میں ہی ساتھ چلیں گے،
دوسری جانب عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی جاری ہے عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ کی نگرانی وفاقی پولیس کررہی ہے ،وفاقی پولیس نے دفعہ144کی خلاف ورزی پرفوری کارروائی کی ہدایت کر دی،اسلام آباد ،سیکٹر جی 9 سے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، ایک درجن کے قریب کارکن جی 9 چوک پر جمع تھے
اسلام آباد کے ڈی چوک کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا فیض انٹرچینج کو بھی کینٹنرز لگا کر سیل کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے اسلام آباد چوک سے بند ، ٹریفک کو متبادل کے طور پر راولپنڈی پشاور روڈ پرموڑا جا رہا ہے،ریڈ زون کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ریڈ زون میں جانے اور آنے کے لئے مارگلہ روڈ کھلا ہے،مری روڈ ، قائداعظم یونیورسٹی روڈ ، بری امام جانے والے راستے بھی سیل کر دیئے گئے،ایوب چوک، ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور سرینا چوک ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے بند ہیں، اتاترک ایونیو ، ناظم الدین ٹی کراس سے جیو چوک تک بند، متبادل کے طور پر سیونتھ ایونیو کو استعمال کیا جا سکتا ہے،
فیص آباد کا کنٹرول رینجرز کو دینے کا فیصلہ کر لیا گیا رینجرز کے دستے فیض پہنچ گئے اسلام آباد جانے والے راستوں پر رینجرز تعینات کر دی گئی،حساس عمارتوں پر بھی رینجرز کے دستے تعینات کر دیئے گئے،راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس رینجرز کے دستوں کی معاونت کرے گی
دوسری جانب لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان بتی چوک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،لاہورمیں بتی چوک سے پی ٹی آئی کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹادیں پولیس کی جانب سے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی،لاہورمیں بتی چوک پر پی ٹی آئی کار کنوں کو حراست میں لے لیا گیا ،لاہور میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی،اورنج لائن ٹرین چلائی جارہی ہے،یٹروبس سروس گجومتہ تا ایم اے او کالج تک چلائی جارہی ہے پولیس کی بھاری نفری کچہری چوک پہنچ گئی ضلع کچہری کی طرف جانے جانے والے راستے بند کر دیئے گئے
https://twitter.com/iamammarsajjad1/status/1529339237866283009
بعد ازاں حماد اظہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان آگے بڑھے، حماد اظہر نے شاہدرہ کے قریب میڈیا سے بات چیت کی، پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے قافلے کو مرید کے روک لیا گیا پولیس کی جانب سے قافلے پر شیلنگ کی گئی،حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کالا شاہ کاکو کے قریب ریلی پر شیلنگ کی گئی ہم اس رکاوٹ کو بھی دور کر لیں گے،
حماد اظہر کے قافلے میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی انتہائی کم تعداد موجود ہے، ایسے لگتا ہے کہ گرفتاریوں کے ڈر سے کارکنان نہیں نکلے، لاہور جہاں پی ٹی آئی کے ایم این ایز، ایم پی ایز موجود ہیں وہاں سے چند سو افراد کا نکلنا، تحریک انصاف کے لئے لمحہ فکریہ ہے،
پی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کر لیا گیا، سیالکوٹ سے پی ٹی آئی رہنما علی اسجد ملہی وزیر آباد سے گرفتار کر لیا گیا،دوسری جانب شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لال حویلی پر پولیس نے قبضہ کر لیا ہے لال حویلی سے 60 ورکرز کو گرفتار کر لیا گیا ، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کے اعلان تک تحریک جاری رہے گی،راولپنڈی کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے، امن اور جمہوریت کی سیاست کریں گے،اپنے مخالفین کا بھی تحفظ کریں گے،عوامی مسلم لیگ عمران خان کو آگے لیکر جانا چاہتی ہے،پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے خون کا رشتہ ہے،عمران خان نے کہا کہ صوابی آجاؤ لیکن راولپنڈی میں رہنا تھا شام کو یہاں سے نکلیں گے،کنٹینرز کو اٹھا کر پھینک دیں گے، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہنچ کے دکھاؤ، میں 15 منٹ پہلے پہنچ گیا ہوں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا احترام کرتے ہیں،
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید لال حویلی پہنچ گئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی لال حویلی پہنچ گئے عمران اسماعیل موٹر سائیکل پر لال حویلی پہنچے.دوسری جانب پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک اور پریڈ گراونڈ پر جلسے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے مجوزہ پلان کے مطابق پی ٹی آئی دونوں مقامات میں سے جہاں چاہے جلسہ کر سکتی ہے،پی ٹی آئی والے آئیں اور جلسہ کر کے جائیں ، ضمانت لی جائے گی ،کسی بھی سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی شرط شامل ہے اسلام آباد انتظامیہ سے معاملات میں تعاون کی شرط بھی شامل ہو گی ،
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا،پولیس کی جانب سے یاسمین راشد کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کے دوران ونڈ اسکرین توڑ دی گئی جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پولیس کا حصار توڑتے ہوئے آگے نکل گئی۔اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ میری گاڑی کی چابی چھیننے کی کوشش کی گئی ہے، میرے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی گئی ہے۔
میانوالی میں تحریک انصاف کے کارکنان نکلے تو مسلم کالونی پھاٹک پرپی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی پی ٹی آئی رہنما امجد علی ، ملک احمد خان ، سبطین خان نے رکاوٹیں توڑ دیں قافلہ آگے سی پیک موٹروےکی جانب روانہ ہو گیا
تحریک انصاف کا لانگ مارچ بتی چوک راوی پل کو مکمل طور پر کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا بابو صابو انٹرچینج کو کومکمل طور پر بند کیا گیا ہے ٹھوکر نیاز بیگ بھی بند کر دیا گیا،شہر کے تمام داخلی خارجی راستوں پر کینٹینر لگا دیئے گے پی ٹی آئی نے نو بجے جی ٹی روڈ کے راستے لانگ مارچ جانے کا کہ رکھا تھا پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نہیں پہنچ سکی راستے بند ہونے کی وجہ سے
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1529343311567265792
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات کاپورا احساس ہے،راستوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات پر معذرت خواہ ہوں پاکستانی کی حیثیت سے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں،بڑے قومی مقصد کے حصول کیلئے ایسی تکلیف کوئی حیثیت نہیں رکھتی، عمران خان اوران کے حواری وطن عزیز کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، دھرنا سیاست یامارچ سے پاکستان کو آگے نہیں لے جایاجاسکتا،عمران خان کا گھناؤنا چہر ہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے،عمران خان اقتدار کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، قوم کو تقسیم کرنے کی سازش عمرانی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،پی ٹی آئی مقامی عہدیدار کے گھر سے اسلحہ برآمدگی سے ان کے ارادے واضح ہو گئے ہیں، یہ آزادی نہیں خونی مارچ کی بھرپور منصوبہ بندی ہے، عمران نیازی اس ملک میں انارکی اور انتشار چاہتے ہیں،عمران نیازی گلی محلوں میں خون اور لاشیں گرا کر اقتدار کے خواب نہ دیکھیں عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے
فرح حبیب نے کہا کہ جھوٹ جھوٹ پھیلاتے رہو،زبیر نیازی جو لاہور میں قافلہ کیساتھ اسلام آباد آنے کی تیاری کررہا ہے رانا ثنااللہ اور اسکے ذاتی پولیس افسران سب کی کارروائیوں کا پتہ ہے ،اطلاع ہے تم لوگوں نے کالعدم تنظیموں کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بھی بنا رکھا ہے،آج پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ میں زیر سماعت آئینی حقوق کیس کی سماعت پرہیں،فاشسٹ حکومت نے پاکستانیوں کے تمام بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے آئین کا آرٹیکل 15،16 اس حوالے سے اہم ہے، کیس کی سماعت 12 بجے ہوگی
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود بڑی محنت سے ملک میں پہیہ جام کر دیا ہے ملک میں پہیہ جام کرنے کا کام پی ٹی آئی سے متوقع تھا، شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ڈیفنس موڑ لاہور کینٹ سےجلوس بتی چوک روانہ ہوگئے،شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہر ماں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عمرا ن خان کی حفاظت کی دعا کریں پاکستان کی مائیں ہمارے آج کے اس مشن میں کامیابی کی دعا کریں،عمران خان عبادت سمجھ کر اپنے وطن کی خدمت کرتےہیں،عمران خان اور اس کے ساتھی آج وطن کی حقیقی آزادی پر سب کچھ قربان کرنے نکلے ہیں،
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فاشسٹ ن لیگ اور اسکی گلوبٹ پولیس تمام حدیں پار کررہے ہیں آج پولیس نےمیرے ڈیرہ،پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر دھاوا بولا، پولیس کارکنان، ناشتہ اور دیگر سامان کو اٹھا کر لے گئے،ساڑھے 8 بجے مزید کارکن اکٹھے ہوئے تو پولیس نے دوبارہ چھاپہ مارا، پولیس نے کارکنان کو گرفتار کرلیا اور سیکریٹریٹ کو سیل کردیا،
ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن، آنسو گیس شیلنگ سے ہاری جنگ جیت نہیں سکتے،جیت عوام کا مقدر، شکست شریفوں کا نصیب،
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج انشاءاللہ عمران خان کی کال پر پہلے راولپنڈی مری روڈ اور پھر اسلام آباد ضرور پہنچوں گا۔ کرائم منسٹر اور اُس کا بیٹا جتنی فسطائیت اور جبر کر لے عوام مارچ میں ضرور آئے گی ۱۹۴۷ میں گورے انگریزوں سے آزادی لی آج کالے انگریزوں سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں انجمن غلامان امریکہ کا ہر ظلم اور تشدد آج ناکام و نامراد ہوگا۔ پاکستان کی عوام پاکستان کا جھنڈا اُٹھا کر حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہو گی۔ عمران خان پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے میدان عمل میں نکلے ہیں۔
وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہنا ہے کہ خونی لانگ مارچ کی دھمکیوں پربھی سوموٹو لیا جانا چاہیے تھا عمران خان سازشیوں کےسردار ہیں ،ان کی یقین دہانیوں پر اعتبار نہیں، عمران خان کی خواہشات کی تسکین کیلئے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتے، حکومت کے ہاتھ نہ باندھے گئے تو لانگ مارچ رات تک لونگ گواچا بن جائے گا،
حسان نیازی کا کہنا ہے کہ پولیس نے 36 وکلاکو گرفتار کیا یاسمین راشد پر گلو بٹ حملہ آور ہوئے،
فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ میں راناثناء اللہ کی پریس کانفرنس سن رہا تھا،وہ کہہ رہے تھے پورے پنجاب سے لوگ نہیں نکلے، رانا ثناء اللہ ایک بار راستے کھول کر تو دیکھو، اس حکومت اورکابینہ میں تمام ارکان ضمانتوں پر ہیں، وزیر اعظم بھی لوٹ مار میں ضمانت پر ہے،اگر تم لوگوں میں جرات ہے تو راستے کھول کر دکھا دو، لوگوں کو نکلنے دو پھر دیکھنا کس طرح سے لوگ وہاں پہنچیں گے، ہر ضلع کے اندر تین دن سے آپریشنز ہورہے ہیں،ہماری جوڈیشری کہہ رہی ہے کہ آپ لوگ ٹی وی نہیں دیکھ رہے،کوئی کنٹینر سڑکوں پر نہیں چل رہا،پنجاب کا دوسرے صوبوں سے رابطہ بالکل منقطع ہے،اسلام آباد کو مکمل کٹ کردیا گیا ہے،’
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے آپ شیلنگ اور لاٹھی چارج سے کتنی دیر لوگوں کو مرعوب کریں گے،اٹک پل سے کنٹینر ہٹا دیئے گئے ہیں،ہم چاہتے ہیں نتیجہ خیز مذاکرات ہوں، ن لیگ کی قیادت الیکشن کے لیے تیار ہے ،پیپلزپارٹی ن لیگ آگے بڑھنے نہیں دے رہی،حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کا بہانہ بنا رہی ہے، مذاکرات میں وقت لگ سکتا اس کی آڑمیں بہانہ بنانے نہیں دیں گے،مذاکرت کی آڑ میں یہ کوئی بہانہ بنانا چاہتے ہیں وہ قابل قبول نہیں ہوگا، انتخابات کا اعلان کریں تو اصلاحات کیلئے حکومت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،حکومت آئیں بائیں شائیں نہ کریں سنجیدگی دکھائیں
’خونی مارچ ہوگا‘ کے اعلانانات کرنے والوں سے حساب لیں گے،وزیر داخلہ
لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار
لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں
پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے
پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم
درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ
کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت
اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس