لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے صدر پنجاب تبدیل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب خدمات انجام دینا ایک اعزاز کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ میری سرجری اور صحت یاب ہونے کی وجہ سے تبدیلی کا وقت ہے۔
It was an honour and privilege to serve as President PTI Punjab and I thank Chairman Imran Khan for the opportunity. It is time for change due to my surgery and convalescence. I congratulate the new President and will serve the party in whatever capacity assigned
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) June 3, 2022
شفقت محمود نے مزید کہا کہ میں نئے صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پارٹی کی جو بھی صلاحیت تفویض کی گئی اس کی خدمت کروں گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے صوبہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے صدر شفقت محمود کو غیر فعال کردیا گیا تھا ۔   شفقت محمود کو لاہور میں لانگ مارچ کی مس مینجمنٹ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے غیر فعال کیا گیا اور پنجاب کی ذمہ داری پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے سپرد کردی گئی جس میں شفقت محمود ان کی معاونت کریں گے تاہم شفقت محمود طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے تھے  جہاں ڈاکٹروں نے انہین 2 دن کے آرام کا مشورہ دیا  ۔
بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں پارٹی متحرک اور ضمنی الیکشن میں امیدواروں کے چناو کا ٹاسک شاہ محمود کو دیا گیا ہے اور شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی پنجاب کا ااجلاس طلب کر لیا ہے ۔








