بھارتی فوج میں بھرتی کا نیا قانون اگنی پتھ،بھارت میں جلاؤ گھیراؤ،ٹرینیں نذر آتش

0
137

بھارتی فوج میں بھرتی کا نیا قانون اگنی پتھ،بھارت میں جلاؤ گھیراؤ،ٹرینیں نذر آتش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی بھارتی فوج میں بھرتی کے حوالہ سے نئی سکیم پر بھارت میں پر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں، بھارتی شہریوں نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماوں کے گھروں پر حملے کئے، ٹرینوں کو روکا گیا، جلاؤ گھیراؤ کیا گیا ،ٹرینوں کو آگ لگائی گئی،

بھارتی میدیا کے مطابق بھارتی فوج میں نئی بھرتی پالیسی اگنی پتھ کے خلاف نوجوان نکلے اور انہوں نے بھارت ریاست بہار کے ڈپٹی وزیراعلیٰ کے گھر پر حملہ کیا، بی جے پی کے ریاستی صدر کے گھر پر حملہ کیا، بہار، ہریانہ، اترپردیش سمیت کئی علاقوں میں ٹرینوں کو آگ لگا دی گئی،حالات کشیدہ ہونے کے بعد مودی سرکار حرکت میں آئی اور امن و امان قائم رکھنے کے لئے علاقوں میں انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول نے بھی اگنی پتھ کے حوالہ سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکیم کو نوجوانوں نے مسترد کردیا ہےمودی نہیں سمجھتے کہ ملک کے لوگ کیا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے دوستوں کی آوازوں کے علاوہ کچھ اورسننا نہیں چاہتے ،

بھارت میں پر تشدد واقعات کے بعد دو سو سے زائد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک موت بھی ہوئی ہے بھارت میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مظاہروں میں 500افراد گرفتار کر لئے گئے اسکیم کے خلاف بھارت کی 7ریاستوں میں مظاہرے جاری ہیں بہارمیں نیشنل ہائی وے بند، دہلی سے کولکتہ جانے والی ٹریفک کی آمدورفت معطل ہے بھارتی شہر گڑگاوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی،

بھارت میں رواں ہفتے منگل کے روز بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے نوجوانوں کے لئے اگنی پتھ سکیم کا اعلان ہوا جس کا مقصدر بھارتی فوج کی تنخواہوں اور پنشن کے بجٹ کو کم کرنا تھا ، اگنی پتھ سکیم کے تحت ساڑھے 17 سال سے 21 سال تک کی عمر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو فوج میں چار سال کے لیے بھرتی کیا جائے گا اور مدت کے اختتام کے بعد ان سب میں سے صرف 25 فیصد افراد کی مدت ملازمت بڑھائی جائے گی

اس اعلان کے بعد مظاہرے شروع ہوئے تو مودی سرکار نے یوٹرن لیا اور اعلان کیا کہ اب 23 سال تک کی عمر کے افراد اگنی پتھ سکیم کے تحت فوجی سروسز میں کام کرنے کے اہل ہوں گے اس سکیم کے تحت فوج میں بھرتی ہونے والے افراد اگنی ویر کہلائیں گے ملازمت کے اختتام پر 11 سے 12 لاکھ روپے دیے جائیں گے لیکن اس کے بعد یہ تمام افراد پینشن وصول کرنے کے اہل نہیں ہوں گے

بھارتی فوج میں بھرتی کی نئی سکیم کے خلاف احتجاج شروع ہوا اور جلاؤ گھیراؤ ہوا تو بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے بھی میدان میں آ گئے، منوج پانڈے کا کہنا تھا کہ کرونا کے دنوں میں فوج میں بھرتی نہیں ہو سکی، اسلئے عمر کی حد بڑھا کر 21 ساے 23 سال کر دی گئی ہے، نوجوانوں کو موقع دے رہے ہیں، جلد بھرتی کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، نوجوان فوج میں شامل ہوں اور ملک کی خدمت کریں،

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نےاگنی پتھ سکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ بی جے پی حکومت کو نئی آرمی بھرتی کا اصول بدلنا پڑا۔ مطلب، اسکیم جلد بازی میں نوجوانوں پر مسلط کی جا رہی ہے۔ مودی جی اس اسکیم کو فوراً واپس لیجئے

اگنی پتھ سکیم کے خلاف لوک چن شکتی پارٹی کے سربراہ چراغ پاسوان نے بھی بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ سکیم واپس لیں، اس سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہو گا، فوج میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو مستقبل تاریک ہو جائے گا،

جن ادھیکار پارٹی (جاپ) کے چیف راجیش رنجن عرف پپو یادو کا اگنی پتھ اسکیم کے حوالہ سے کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ڈیفنس فورس کے لیے خودکش ثابت ہو سکتا ہے۔ اس طرح کا قدم دفاعی اہلکاروں کی حوصلہ شکنی کر سکتا ہے۔ فوج پر سیاست برداشت نہیں کی جائے گی۔ بی جے پی حکومت 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں ’وَن رینک، وَن پنشن‘ کا وعدہ لے کر آئی تھی اور اب وہ ملک میں ’نو رینک، نو پنشن‘ نافذ کر رہی ہے

قبل ازیں احتجاج کے دوران بھارت کے حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ارونا دیوی پر بھارتی نوجوانوں نے حملے کی کوشش کی تا ہم وہ محفوظ رہیں، یہ حملہ اس وقت کرنے کی کوشش کی گئی جب وہ ریلوے کراسنگ کے قریب سے گزر رہی تھیں،جب ان کی کار نوادہ ریلوے اسٹیشن کے ریلوے کراسنگ پر پہنچی تو بڑی تعداد میں مظاہرین نے ان پر حملہ کر دیا ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، رکن اسمبلی خود تو محفوظ رہیں تاہم انکے ڈرائیور کو چوٹیں آئی ہیں،

بھارت میں اگنی پتھ کے خلاف تحریک چلانے والے نوجوانوں نے بی جے پی کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے، آگ لگائی ہے، کرسیاں، دفتر کا سامان جلا دیا گیا ہے، سدھوالیا ریلوے سٹیشن پر مسافر ٹرین کو آگ لگائی گئی، چھیرہ میں 12 کے قریب ٹرینوں پر حملے کر کے ان میں سے 3 کو آگ لگائی گئی، کیمور میں انٹرسٹی ٹرین میں بھی مظاہرین نے آگ لگائی،بہار کے 15 سے زائد اضلاع میں اگنی پتھ کے خلاف احتجاج ہوا اور توڑ‌پھوڑ کی گئی، اورنگ آباد میں اگنی پتھ منصوبے کی مخالفت کرنے والے نوجوانوں نے 4 اسکول بسوں اور ایک پولیس گاڑی کوآگ لگا دی

احتجاج میں شامل ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ چار سال کی ملازمت کے بعد ایک نوجوان فوجی صلاحیت اور جنگ میں ٹرینڈ ہو جائے گا ایک بار جب وہ بے روزگار ہو جائے گا تو آگے کیا کرے گا؟ وہ دہشت گرد، مجرمانہ سرگرمیوں کی طرف جائے گا اور یہاں تک کہ پولیس بھی ایسے نوجوانوں کو گرفتار نہیں کر پائے گی وہ پولیس اہلکاروں کے مقابلے میں فوجی جنگ میں زیادہ باصلاحیت ہوں گے۔

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت

ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

Leave a reply