ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

0
53

ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہنگا موبائل فون خریدنے کے لئے نوجوان نے اپنی بیوی فروخت کر دی

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں مہنگے موبائل فون کے چکر میں نوجوان نے اپنی بیوی فروخت کر دی، بھارتی علاقے اوڈیشہ میں یہ واقعہ پیش آیا، انڈیا نیوز کے مطابق اوڈیشہ کے 17 سالہ نوجوان کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی نوجوان کی بیوی کی عمر 26 برس تھی، شادی کے بعد نوجوان اپنی بیوی کو ہنی مون کے لئے دوسرے شہر لے کر گیا جہاں اس نے اپنی بیوی کو ایک لاکھ اسی ہزار مین فروخت کر دیا، نوجوان نے جس شخص کو بیوی فروخت کی اسکا تعلق راجھستان سے بتایا جا رہا ہے اور اسکی عمر 55 برس ہے، نوجوان نے بیوی بیچنے کے بعد پیسے لئے ایک موبائل فون خریدا اور باقی رقم کھانے پینے و دیگر سرگرمیوں میں خرچ کر دی

جب بیوی کو بیچنے کے بعد وہ گھر واپس آیا تو اسکے خاندان والوں نے بیوی کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ وہ کسی اور کے ساتھ چلی گئی ہے اور میں نے اسے چھوڑ دیا، نوجوان کے گھر والوں نے یقین کرتے ہوئے اسکی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد کاروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا تو پتہ چلا کہ اس نے اس عورت کو خریدا ہے،اور وہ عورت اپنی مرضی سے بھاگ کر نہیں گئی بلکہ اسکو اسکے شوہر نے فروخت کر دیا ہے ، اس دوران ملزم نے پولیس کے ساتھ مذاحمت بھی کی اور کہا کہ ہم نے خاتون کو خریدا ہے پیسے دیئے ہیں، تا ہم پولیس نے خاتون کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا بعد ازاں اس کے شوہر کو بھی گرفتار کر لیا،بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا ہے، عدالت کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply