سگریٹ پرکیوں ٹیکس زیادہ نہیں لگاتے،عوام کو بیماریوں سے بچانا ہے،خورشید شاہ

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل قومی اسمبلی اجلاس میں سگریٹ پر ٹیکس لگانے کے حق میں بول پڑے، قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا تو سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بجٹ زرعی شعبے کے لیے اچھا ہے، یہی شعبہ ملک کو مالی مسائل سے نکال لے گا ،

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دس سال تک زرعی شعبے کو اس طرح کا پیکج دیا جائے تو پھر قرض نہیں لینا پڑے گا،ہم سگریٹ پر کیوں ٹیکس زیادہ نہیں لگاتے، اس سےعوام کو بیماریوں سے بچانا ہے ،دل کے امراض ، کینسراور دیگر بیماریاں سگریٹ نوشی کے باعث ہیں کم از کم 20 روپے ایک سگریٹ پیکٹ پر ٹیکس بڑھانا چاہیے پارلیمنٹ ایک کمیٹی بنائے اور جو ٹیکس نہیں دیتے یا دیتے ہیں اس کا جائزہ لے ،وزیراعظم بھی سگریٹ پر ٹیکس لگانے کے معاملے پرمتفق ہیں سگریٹ پر کتنا ٹیکس لگایا گیا ہے ، وزارت خزانہ کو اس حوالے سے بتانا چاہیے ، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہمیں اس معاملے کو اٹھائیں،آج وزیراعظم شہباز شریف کو اس ایوان میں ہونا چاہیے تھا ،

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ خورشید شاہ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر صحت ہے سگریٹ پر ٹیکس لگائیں قوم خوش ہوگی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے معاملے کو اٹھایا ،وزیراعظم نے کہاہے کہ 70 ارب روپے تک ٹیکس سگریٹ پر لیا جائے ،خورشید شاہ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں 200 ارب روپے ٹیکس جمع کرینگے سگریٹ کی قیمت کتنی ہونی چاہیے یہ مجھ پر چھوڑ دیں، ان سے پیسے لے کر دکھاؤں گا ،

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو سرنگیں پی ٹی آئی بچھا کر گئی تھی ہم نے اسے عبور کرلیا ہے،ٹیکس رجیم بدلنے کا اعلان کیا گیا جس کی تائید کرتا ہوں ،برٹش ٹوبیکواور فلپس کا 60 فیصد حصہ ان کے پاس ہے وہ 191 ارب روپے کا ٹیکس ادا کررہے ہیں دیگر 40فیصد صرف 2 ارب کا ٹیکس دیتے ہیں ،گاڑیوں کے امپورٹ میں 3 بلین ڈالرز کا نقصان کیا گیا تو کیسے معیشت بہتر ہوگی لوگوں نے کرکٹ ٹیمیں بنائی ہوئی ہیں، یہ امیر ترین کھرب پتی لوگ ہیں ،یہاں ایسے ایم این ایز بھی ہیں جو گاڑی نہیں رکھ سکتے اور بعض بسوں پر آتے ہیں 62کروڑ روپے کا لاہور گلبرگ گرین میں گھر کی قیمت لگائی یہ کوئی کھرب پتی تھا ؟ کچھ لوگ کہتے تھے کہ ملک ڈوب جائے گا ، ملک سری لنکا بن جائیگا، وزیر خزانہ اور وزیراعظم کی جرات ہے ایسا بجٹ دیا،خدا کے لیے ارکان ٹیکس چوروں کی سفارشات نہ کریں،دعا کریں یوکرین روس کی جنگ بند ہوجائے بیرونی حالات ٹھیک ہو جائیں گے

ایاز صادق نے کہا کہ 2019میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا جس سے ملک نے نقصان کا سامنا کیا،نئی حکومت کیلئے پچھلی نے کوئی راستہ نہیں چھوڑا تھا،آئی ایم ایف سے جب بھی بات کی جاتی تو جواب ملتا کہ ہم اعتبار نہیں کرتے،عمران خان نے جو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اس کے برعکس قیمتیں کم کی گئیں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل جب ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ گھبرا جاتے ہیں،مفتاح اسماعیل کا ٹی وی پر آنا ایسے جیسے کسی ڈاکو کا خوف دلا کر بچوں کو سلایا جاتا تھا، کاروباری لوگوں کی ہمت افزائی کرنا چاہتے ہیں،

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ صنعتوں پر ٹیکس لگانے کا نتیجہ ، بیروزگاری میں اضافہ ، گروتھ میں مزید کمی، کھاد سمیت ہر شئے کی قیمت میں دس فیصد مزید اضافہ ، مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت میں نکلے گا عمران خان ایسے ظالمانہ اقدامات کے بغیر ٹیکس کولیکشن میں ریکارڈ اضافہ کیا، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو کے بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ان حالات سےحکومت پر اعتماد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کو دیوالیہ کر رہی ہیں اس ٹولےسے جلد از جلد نجات ہی پاکستان کامفاد ہے،

#سگریٹ_ٹیکس_بڑھاؤ ، ٹویٹر پر صارفین کا مطالبہ

چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

 تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن

تمباکو پر ٹیکس، صحت عامہ ، آمدنی کے لئے جیت

سگریٹ مافیا کتنا تگڑا ہے؟ اسد عمر ،شبر زیدی نے کھرا سچ میں بتا دیا

Shares: