وفاقی کابینہ اجلاس، مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا منظور

0
31
kabinaaaaaa

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے

کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا منظور کرلیا گیا، افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل پر ویزہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،فیصلے سے وسطی ایشیا افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی ،قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 منظور کر لی گئی ہے مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا منظور کیا گیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی کابینہ نے لیجسلیٹو کمیٹی کے 23 جون کے فیصلوں کی توثیق کی ہے، کابینہ نے حج پالیسی 2022 کا نیا مسودہ تیار کرلیا ،الیکٹرک پنکھوں کے توانائی سے متعلق معیار مقرر کردیا گیا

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل پر ویز ادینے کا فیصلہ کیا،فیصلے سے وسطی ایشیا افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی،وفاقی کابینہ نے قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظور کرلیا، وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کے فیصلوں کی توثیق کر دی کابینہ کی قانون ساز کمیٹی کے 23 جون کے فیصلوں کی توثیق کر دی ،نادر ا کو آن لائن سسٹم کی تبدیلیوں کے لیےاقدامات کی ہدایت دی گئی،

کابینہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی کابینہ نے پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی، وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی فوری رپورٹ دیں،وزیراعظم نے اگلے کابینہ اجلاس میں رپورٹ طلب کرلی، ورک ویزاکیٹگری میں دیگرتمام کیٹگریزشامل کی گئی ہیں

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

Leave a reply