وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود  اور وزیر اعظم آفس کے ساتھ سعودی عرب سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے

مولانا اسعد محمود نے بارش سے متاثرہ ٹانک کو آفت زدہ قرار دینےاور ریلیف پیکج دینے کی درخواست کر دی،،وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں ،وفاقی وزیرنے مالی نقصانات کے ازالہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر ضروری ہدایت دی اور کہا کہ سعودی عرب واپسی پر تمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا،

ٹانک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران پاک فوج اور ضلع انتظامیہ امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے، پاک آرمی، ریسکیو 1122 اور محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کی انتھک کوششیں جاری ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران پاک فوج کے افسران اور جوان امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ٹانک میں نندور اور پائی، ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور کاٹھ گڑھ گاؤں، صوابی میں کنڈ موڑ، انبار، ذکریا شیخ، بیکے کلے، چھوٹا لاہور،مانکی اور مرغز کے علاقوں امدادی کاروائیاں جاری ہیں ریسکیو1122 نے مختلف اضلاع میں بارش کے پانی گھروں، مسجدوں اورمارکیٹوں سے ڈی واٹرنگ کے ذریعے پانی نکالا ،ریسکیو1122 نے ٹانک کے علاقے پائی میں میڈیکل کیمپ قائم کر لیا۔ ریسکیو 1122 نے حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقے پائی میں امدادی کاروائیاں شروع کیں اور مختلف بیماروں کو طبی امداد فراہم شروع کی، ریسکیو1122 ایمبولینس میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو سمیت تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ٹانک و دیگر علاقوں میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ، متاثرہ لوگوں کو بحفاظت طریقے سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث تباہی، تین افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے، ٹانک میں سیلابی ریلے میں تین بچے بہہ گئے، صوابی میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

Shares: