بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کرہلاک کردیا:آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق
منڈی بہاؤالدین میں سگے بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سگے بھائیوں نے بد چلنی کے شبہ میں بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کیا، 35 سالہ خاتون مصباح کو سوتے میں پنکھے کی تار کا کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔
پوليس نے بتایا کہ قتل کی واردات کے بعد ملزمان جاٸے وقوعہ سے فرار ہوگئے، پوليس تھانہ صدر نے 2 ملزم خاور اور نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
ادھرسوراب میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سوراب کے نواحی علاقہ آڑچنو میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت محمد اکرم اور زبیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بدین کے نوائی شہر کڈھن میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق گاؤن جانجھو دل سے تھا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے سے عبدالحمید عرف بابو دل اور 28 سالا خدا بخش ملاح جاں بحق ہوئے ہیں، دونوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔