اوکاڑہ تھانہ صدر دیپالپور کے علاقہ 46 ڈی میں محبوبہ سلمہ سے اسکے گھر ملنے کیلئے جانیوالے 35 سالہ آشنا امیر کو اسکی محبوبہ سمیت لڑکی کے والد اور بھائی نے گولیاں مار کر قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 46 ڈی میں لڑکی آشنا سمیت قتل 35 سالہ لڑکا امیر اور اٹھارہ سالہ سلمہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے 35 سالہ امیر رات گئے لڑکی کے گھر ملنے گیا والدین کی اچانک آنکھ کھل گئی لڑکی کے والد اور بھائی نے فائرنگ کر کے امیر اور سلمہ کو قتل کر دیا نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال منتقل تھانہ صدر مصروف تفتیش جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول امیر کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ امیر نے کہا دوست کے پاس جاتا ہوں لیکن وہ واپس نہ آیا، تشویش ہوئی، دیگر لوگوں کے ہمراہ طارق ولد اللہ دتہ کے گھر کے قریب پہنچے تو بھائی کے شور کی آواز سنائی دی،پانچ مسلح ملزمان جن میں سے تین کے نام ایف آئی آر میں درج ہیں و دو دیگر نے بھائی اور سلمیٰ کو سیدھے فائر مارے اور انہیں قتل کر دیا، مقتولہ سلمیٰ کا خاوند جیل میں بند ہے ملزمان کو شک تھا کہ میرے بھائی امیر کے سلمیٰ کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں
دوسری جانب لاہور پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار ہے، وحدت کالونی پولیس کو لاوارث بچی وحدت کالونی گراؤنڈ کےپاس دوران پٹرولنگ روتی ہوئی ملی ایس ایچ او وحدت کالونی آصف ادریس بچی کو تھانہ لے آئے اور ورثاء کی تلاش شروع کر دی 03 سالہ بچی مریم اپنا نام نہیں بتا سکتی تھی اور گھر کا راستہ بھی بھول گئی تھی ورثاء کی تلاش کے لیے مساجد میں اعلانات سوشل میڈیا سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا پولیس کی کاوش رنگ لائی اور والدین کو رحمان پورہ سے تلاش کر لیا گیا بچی کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری
عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی