وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا گیا ، احتجاجی مطاہرے کی قیادت حریت رہنما عبدالحمید لون نے کی، شرکاء کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارت کے خلاف نعرے لگاتے رہے.

حریت کی اپیل، کشمیریوں کا آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کا اعلان

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ایک بڑے قتل عام کا منصوبہ بنا چکا ہے ،اقوام متحدہ کشمیر کے معاملے پر فوراً مداخلت کرے،بھارت کی طرف سے370اور35اےکی منسوخی کشمیری عوام کے مفادات پرڈاکہ ہے،مقبوضہ کشمیرمیں فوجی محاصرہ ،کرفیو ،پابندیوں ، گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں.

کشمیر میں ادویات،خوراک کی قلت، عالمی برادری توجہ دے، ترجمان دفتر خارجہ

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

کشمیر میں افغانی طالبان آ رہے ہیں ،ہدف دہلی بھی ہو سکتا ہے، بھارت کی چیخ و پکار

 

بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

Shares: