عامر لیاقت کی قبر کشائی کا عدالتی حکم، بشریٰ اقبال نے عدالت جانے کا کیا اعلان

0
60
عامر لیاقت کی قبر کشائی کا فیصلہ،سابقہ اہلیہ کا اپیل دائر کرنے کا اعلان

عامر لیاقت کی قبر کشائی کا عدالتی حکم، بشریٰ اقبال نے عدالت جانے کا کیا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی، تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کے عدالتی حکم کو معطل کرنے کے لئے سیشن کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

عامر لیاقت کی پہلی ،سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ ہم مرحوم عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست جمع کرانے جا رہے ہیں امید ہے کہ اللّٰہ اس معاملے کو احمد اور دعا (بیٹا اور بیٹی) کے حق میں حل کر دے گا، انشاء اللّٰہ‘

قبل ازیں عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور ضرور ہوگا ان شاء اللّٰہ پوسٹ مارٹم لازمی ہوگا انہوں نے بشریٰ اقبال اور بیٹی دعا عامر پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا تھا جب پوسٹ مارٹم کی بات آئی تو یہ بشریٰ اور دعا دونوں میڈیا کی سپورٹ مانگنے سامنے آگئیں ویسے جب عامر فوت ہوئے تب تو بشریٰ میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتی تھیں اب بیٹی کو بھی لے کر آ گئی ہیں کچھ تو ہے جو بی بی (بشریٰ اقبال) پوسٹ مارٹم میں تاخیر کرواتی جا رہی ہیں اور اب ہمیں دھمکیاں بھی دلوا رہی ہیں کہ اس پیشی پر آئیں تو جان سے جاؤ گی

عامر لیاقت کی موت کے بعد انکے چاہنے والے غم میں مبتلا ہیں، عامر لیاقت کی موت کیسے ہوئی یہ معمہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کیونکہ لواحقین نے لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرنے دیا تھا، عامر لیاقت کی موت ابتدائی رپورٹ کے مطابق کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوئی تھی، عامر لیاقت کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کی گئی تھی، عامر لیاقت کی موت پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمے کی اندراج بھی ایک تھانے میں جمع کروائی گئی ہے

پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

Leave a reply