تاجر رہنما کی ٹارگٹ کلنگ،مدعی مقدمہ کی اپیل پر سماعت ملتوی

0
76
14 سالہ جویریہ کو چھ ماہ بعد عدالتی حکم پر راجن پور سے کروایا گیا بازیاب

تاجر رہنما کی ٹارگٹ کلنگ،مدعی مقدمہ کی اپیل پر سماعت ملتوی

سندھ ہائی کورٹ میں جوڑیا بازار کے معروف تاجر رہنما سلیم احمد کی ٹارگٹ کلنگ کا کیس کی سماعت ہوئی

ملزمان اقبال محمد عرف جرمن، خرم احمد ممتاز کی بریت کے خلاف مدعی نے اپیل دائر کر رکھی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 17 اکتوبر کے لیے ملتوی کردی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں اس کیس کو ایک ساتھ ہی سنیں اگلی سماعت پر وکلا تیاری کے ساتھ پیش ہوں،

مدعی نے کہا کہ معروف تاجر رہنما سلیم احمد کو 9 اپریل 2019 کو جوڑیا بازار میں قتل کیا گیا,سیشن عدالت نے ملزم نوید اقبال عرف نونی کو عمر قید کی سزا سنائی ملزمان اقبال محمد عرف جرمن، خرم احمد ممتاز کو بری کردیا گیا،سیشن عدالت نے حقائق نظر انداز کیے، مملزم اقبال محمد عرف جرمن کی بری کرنے کے بجائے واقعی قرار سزا سنائی جائے،ملزم خرم احمد کی بریت پر نظر ثانی کی جائے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ کھارادر میں عبدالرزاق کی مدعیت میں درج ہوا،ملزم نوید اقبال عرف نونی کی عمر قید کو سزا موت میں تبدیل کیا جائے،

قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں ترقیاتی فنڈز میں 31 کروڑ روپے کرپشن کا الزام کیس کی سماعت ہوئی،ریفری جج نے مشیر جیل خانہ جان اعجاز جکھرانی کی عبوری ضمانت مسترد کردی دو رکنی بینچ میں اختلاف کے باعث معاملہ ریفری جج جسٹس ندیم اختر کو بھیجا گیا تھا جسٹس نظراکبر نے عبوری ضمانت کی توثیق ، جسٹس فیصل کمال عالم نے اختلاف کیا تھا ،نیب کا کہنا ہے کہ اعجاز جاکھرانی نے خیر پور اور جیکب آباد میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی، کرپشن کے ذریعے سرکاری خزانے کو 31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا،

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

 ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

Leave a reply