یو اے ای کا 6 سال بعد ایران میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان

0
42

ابو ظبی: عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے امارات 6 سال بعد اب جلد اپنا سفیر ایران میں واپس میں بھیجے گا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر سیف محمد الزعبی آنے والے دنوں میں تہران میں سفارت خانے میں اپنے منصبی فرائض سنبھال لیں گے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں اورسفیر کے عہدے تک سفارتی نمائندگی بڑھانے کے سابقہ فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہےیہ فیصلہ دونوں ممالک اور وسیع ترخطے کے مشترکہ مفادات کے حصول اور دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ میں معاون ہوگا۔

ٹوئٹر پر تنقید،سعودی حکومت نے خاتون کو34 سال قید کی سزا سنادی

تہران میں اماراتی سفیر کے تقررکااعلان 26 جولائی کو متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان کے درمیان فون کال کے بعد کیا گیا تھا یو اے ای نے 2016 میں ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور سفیرکو واپس بلا لیا تھا۔

ایران میں سعودی عرب کے سفارتی مشن پرمشتعل مظاہرین کے حملے کے بعد یواے ای نے بطور احتجاج ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ مظاہرین سعودی عرب میں ایرانی رہنما کو سزائے موت دینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

موسمیاتی تبدیلیاں ایک عالمگیراورناقابل تردید حقیقت بن چکی ہیں،سعودی ماہرین موسمیات

Leave a reply