ڈیرہ غازی خان میں بارش کا سلسلہ جاری، برساتی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

0
102

ڈیرہ غازی خان میں بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس سے برساتی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ سیلاب سے کچے مکانات تباہ ہوگئے۔

باغی ٹی وی : ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ رات سے شہر اورکوہ سلیمان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں وڈوربرساتی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزررہا ہے جبکہ مزید بارش سے برساتی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

برسات کا پانی کینسر سمیت دیگر امراض کا سبب بن سکتا ہے،تحقیق

ڈی جی خان کے سخی سرور روڈ پر حفاظتی بند ٹوٹنے سے کوئٹہ روڈ پر قریبی بستیاں زیر آب آگئیں قبائلی علاقوں میں نویں روزبھی زمینی راستے منقطع ہیں اور قبائلی علاقوں میں 90 فیصد کچے گھروں کو نقصان پہنچا ہےجہاں ریلیف کا کام جاری ہے ڈی جی خان میں گرڈو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے پنجاب بلوچستان شاہراہ تاحال بند ہے۔

ادھر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس پر برساتی ریلےگھروں میں داخل ہوگئےپروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پی ڈی ایم اے اور پولیس کی ریسکیو ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں جنہوں نے خواتین اور بچوں سمیت 20سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے-

دوسری جانب کوہلو اور ماوند میں رات گئے سے بارش جاری ہے جہاں کوہلو میں مسلسل بارش سے متعدد علاقوں میں لوگ محصور ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں کچے مکانات گرنے سے لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں کوہلومیں ضلعی انتظامیہ کےپاس خیموں کی قلت ہے اور متاثرین حکومتی امدادکےمنتظر ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلوکی بیجی ندی میں گزشتہ روزبہہ جانے والے 2 افرادکی تلاش تاحال جاری ہے،کوہلو کاکوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ آج 12 ویں روز بھی منقطع ہے۔

مون سون بارشوں اور سیلاب سے تباہیاں،300 بچوں سمیت900 سے زائد اموات،اور5 لاکھ کے قریب مکانات تباہ

مستونگ شہر اور گرد و نواح میں رات سے موسلادھار بارش جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھ گئیں۔

جبکہ اندرون سندھ میں بارش کی تباہ کاریوں سےمتاثرہ افرادکراچی پہنچ گئےاندرون سندھ سے آنے والے سیلاب متاثرین کو کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں واقع سرکاری اسکولوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

متاثرین نے بتایا کہ ان کا تعلق ضلع نوشہرو فیروز کے شہر محراب پور سے ہے، وہ اپنی جانیں بچا کر یہاں پہنچے ہیں، محراب پور میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، پہلے دن کھانا نہیں ملا تھا،کل سےکھانا ملنا شروع ہوا ہے سیلاب کی وجہ سے ان کے مال مویشی بھی بہہ گئے ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور شہر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مون سون سسٹم سندھ میں موجود ہے، سسٹم کا مرکز بالائی سندھ کے قریب ہے، مون سون سسٹم کے زیر اثربالائی اور وسطی سندھ میں آج شام تک بارش کا امکان رہے گا کراچی میں شام یا رات کے وقت ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ مون سون سسٹم کے زیر اثر بلوچستان کے جنوبی اور شمال مشرقی اضلاع میں 26 اگست تک بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں 24 اور 25 اگست کو بارش کی پیشگوئی کی تھی جس کے پیش نظر حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

راولپنڈی میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

Leave a reply