پی آئی اے کی پرواز میں ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے کا واقعہ، شکایت پر نہیں ہوئی کاروائی

0
72

کاک پٹ کریو نے محمد فُرقان کی جانب سے کرسچن ائیر ہوسٹس عینی اکرم کو کاک پٹ میں بلا کر ہراساں کرنے پر سخت اجتجاج کرتے ہوئے اور پی آئی اے انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ فرسٹ آفیسر محمد فُرقان کے خِلاف سخت کاروائی کرے۔

باغی ٹی وی: اطلاعات کے مُطابق 14 اگست کو لاہور سے جدہ کی پرواز پر تعینات عملے میں کرسچن ائیر ہوسٹس عینی اکرم تعینات تھیں آپریٹنگ کیپٹن راؤ تیمور نے دانستہ طور پر اُن کی پوزیشن بزنس کلاس میں کروائی۔

عمران خان کے خلاف ٹویٹ،صحافی وقار ستی کیخلاف مقدمہ درج

بعد ازاں ٹیک آف کے دو گھنٹے بعد فرسٹ آفیسر فُرقان نے ائیر ہوسٹس عینی اکرم کو کاک پٹ میں بولا کر اُنھیں آپریٹنگ کیپٹن راؤ تیمور کی موجودگی میں ہراساں کیا عینی اکرم کی مزاحمت پر اُنھیں باہر بھیج دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور معاملے پر خاموش رہنے کو کہا۔

بعد ازاں کو پائلٹ فُرقان نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی لیکن ائیر ہوسٹس عینی اکرم نے جنرل مینیجر فلائٹ سروسز کو تحریری طور پر درخواست دے دی اور محکمانہ کاروائی کرنے پر زور دیا۔

پی آئی اے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس سے قبل بھی فلائٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی خواتین نے کاک پیٹ کریو کی طرف سے جہاز اور ہوٹلز میں ہراساں کرنے کی شکایت کی ہیں لیکن پائلٹ صاحبان کی پالپا یونین نے کبھی معاملے کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔

پی آئی اے کے ڈیپارٹمنٹ ویمن پروٹیکشن سیل کو بھی اس معاملے کے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے تاہم اُن کی طرف سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

پی آئی اے میں اقلیتی نمائندگان نے بھی اس عمل کی پُر زور مزمت کی ہے اُن کا کہنا ہے کہ اکثر اور بیشتر مسیحی برادری کے مُلازمین کو مسائل کا سامنا ہے کرسچن کیبن کریو کو جہاز میں عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے اور کاک پٹ کریو عمومًا کرسچن کریو سے کھانا پینا لینے سے منع کر دیتے ہیں۔

موجودہ دور میں کیبن کریو کی خواتین کو سینٹرل شیڈیولنگ کے نام پر ہراساں کیا جا رہا۔ ڈیوٹی روسٹر سے ہٹا دیا جاتا اور من پسند کریو کو اُن کی جگہ لگا دیا جاتا۔ اعتراض کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جاتیں۔ اس امر میں ڈی جی ایم آئی ٹی سید علی عباس اور اُن کے ٹیم کے رُکن پیر قُدرت اُللّٰہ اور دیگر افراد شامل ہیں۔

انصاف فرنٹ وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق، چئیرمین پی آئی اے، سی ایچ آر او عامر الطاف سے درخواست کرتی ہے کے اس معاملے پر سخت کاروائی کرے اور خواتین کو تحفظ فراہم کرے اور پی آئی اے میں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھے-

Leave a reply