پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کو بچانے کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

0
93
پاک فوج

پاک فوج کی جانب سے سندھ میں سیلاب زدگان کو بچانے کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے

سندھ کے مختلف اضلاع میں پاک فوج کی دن رات امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ٹھٹھہ، بدین، سجاول، مٹیاری، میر پور خاص میں پاک فوج کے دستے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار میں بھی پاک فوج کے دستے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں سکھر،لاڑکانہ، نواب شاہ، دادو،جوہی،مہیڑ،کے این شاہ میں پاک فوج کے دستے امداد میں پیش پیش ہیں، افواج پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن اورکھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے مختلف علاقوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیساتھ فوری طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حفاظتی مقامات پر افواج پاکستان متاثرین کو ہر سہولت فراہم کرتی رہے گی پاک فوج مشکل وقت میں وطن عزیز کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

یشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن کمیٹی نے ملک بھر میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات، ریسکیو اور ریلیف آپریشنز سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار جار ی کر دیئے ہیں ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں اب تک پر 1343 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور12720 زخمی ہوئے ، 3847 پھنسے ہوئے افراد کو ان ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے نکلا جا چکا ہے ،اب تک 4973 ٹن اشیائے خوردونوش کے ساتھ 925 ٹن غذائی اشیاء اور 2850229 ادویات کی اشیاء جمع کی جا چکی ہیں،4377.9 ٹن خوراک، 887 ٹن غذائی اشیاء اور 2596769 ادویات کی تقسیم ہوئی ہے

آرمی ایوی ایشن کی کوششیں سے20 ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 217 افراد کو نکالا گیا جبکہ 30 ٹن راشن متاثرہ علاقوں میں پہنچایا گیا ، اب تک 383ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر پھنسے ہوئے 3847 افراد کو نکالا جاچکا ہے ۔ اب تک سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 147 ریلیف کیمپس اور سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کرنے ملک بھر میں 284 ریلیف آئٹمز کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔اب تک 4973 ٹن اشیائے خوردونوش کے ساتھ 925 ٹن غذائی اشیاء اور 2850229 ادویات کی اشیاء جمع کی جا چکی ہیں،4377.9 ٹن خوراک، 887 ٹن غذائی اشیاء اور 2596769 ادویات کی تقسیم ہوئی ہے ۔میڈیکل ریلیف کے حوالے سے 250 سے زائد میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے جن میں اب تک 98551 مریضوں کا علاج کیا گیا اور انھیں 3 تا 5 یوم کی ادویات دیں گئیں ۔پاک بحریہ کی ریلیف اور ریسکیو کی کوششیں کامیابی سے جاری ہیں ،پاک بحریہ نے ملک بھر میں 16 س فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سینٹرز اور 06 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس قائم کیے ہیں، مختلف اضلاع میں 1127 ٹن راشن، 2532 اس ٹینٹ اور 419577 لیٹر منرل واٹر تقسیم کیے ہیں۔

Leave a reply