کراچی: رواں ہفتے دو شادیوں نے پاکستانیوں کو جو خوشی دی اس میں سب سے بڑی بات حقیقت کے قریب ان شادیوں کا ہونا اور شادیوں کا سادہ ہونا ہے. عماد وسیم نے فیصل مسجد میں نکاح کرکے سنت ادا کردی اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نے تو وہ کام کردیا جس کے بارے سوچنا بھی ناممکنات میں سے تھا ، کیا کبھی ایسے ہوا کہ ایک اداکارہ شادی کے فورا بعد کہہ کہ اب مجھ پر میرے خاوند کا حکم چلے گا ، ہاں ایسے ہی ہوا جب حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا،

تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی کی زندگی کا نیا سفر شروع ہو گیا، نکاح کے بعد نیمل خاور خان نے اعلان کیا کہ وہ شادی کے بعد اداکاری چھوڑ رہی ہیں۔نیمل خاور نے اپنے مداحوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ڈراما سیریل انا میرا پہلا اور آخری ڈراما ہے۔حمزہ علی عباسی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ اب صرف مصوری پر توجہ دیں گی اور پینٹنگز کی نمایش کریں گی۔

خیال رہے کہ نامور پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے نیمل سے نکاح کر لیا ہے، انھوں نے ڈھولکی جیسی رسومات کو فضول قرار دیتے ہوئے مہندی سے بھی انکار کر دیا ہے۔نیمل خاور نے ہر وہ کام کرنے سے پرہیز کیا جس سے شرعی تقاضوں کو ٹھیس پہنچتی ہو

یاد رہےکہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ علی عباسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میرے پیارے دوست، دلھے میاں نے ڈھولکی منانے سے صاف انکار کر دیا، جس پر ہم نے چند دوستوں کو گھر بلایا اور باربی کیو کا انتظام کر کے خوشی منائی۔‘

علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ علی عباسی کی تقریبِ نکاح کی ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں، تقریب کو انتہائی سادگی سے منایا گیا جس میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔

Shares: