علما کرام ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے متحد رہیں،علامہ حامد رضا

0
93
طاہر اشرفی کی جگہ صاحبزادہ حامد رضا نےعلما بورڈ پنجاب دفتر کاچارج سنبھال لیا

تمام مکاتب فکر کے علما کرام ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے متحد رہیں،علامہ حامد رضا

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب صاحبزادہ علامہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نبی کریم خاتم النبیؐ سے عقیدت اور محبت کا اظہار ہمارے ایمان کا لازمی جزوہے۔ پنجاب حکومت پیغمبر رسالت حضرت محمد ؐ کی بعثت مبارک کو مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے تاکہ ان کے آفاقی پیغام کی معنویت کو عام آدمی پر پہنچایا جا سکے اور ملک بھر میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ تمام مکاتب فکر کے علمائکرام ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے متحد رہیں اور منبرو محراب سے محبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیں۔

اس امر کا اظہار انہوں نے کمشنر سر گودہا کے آفس میں عشرہ رحمت للعالمینؐ کے سلسلے میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں کمشنر سرگودہا مریم خان، آر پی او محمد اظہر اکرم، ڈپٹی کمشنرز کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر‘میثم رضا‘ محمد عمیر‘ خرم شہزاد‘ڈی پی اوز اور ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن فرید احمد نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نوجوان نسل کو سیرت طیبہؐ کی آفاقی تعلیمات سے بہرہ مند کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور انہی کی ہدایت پر عشرہ رحمت العالمین ؐمذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے شر پسند عناصر سے ہوشیار رہیں اور بیرونی طاقتوں کے مزموم مقاصد کو ناکام بنائیں جو ہمارے معاشرے کو مسلک کی بنیاد پر لڑانا چاہتے ہیں۔ صاحبزادہ علامہ حامد رضا نے کہا کہ ان کی ساری زندگی فرقہ واریت کے خلاف جنگ میں گزری ہے اور وہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کمشنر مریم خان نے خطاب کرتے ہوئے تمام مسالک کو پھولوں کا ایک خوبصورت گلدستہ قرار دیا جن کی خوشبو سے فضاء تادیرمعطر رہتی ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ میلاد النبیؐ کے جلوسوں اور محافل کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ میلاد کے جلوسوں کے روٹس کا خود معائنہ کریں۔صفائی ستھرائی‘ سڑکوں کا پیچ ورک اورتجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایاجائے۔ اسی طرح فیسکو حکام سے مل کر لٹکتی تاروں کافوری سد باب کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ عاشقان رسولؐ کو جشن منانے میں کوئی انتظامی کمی نہیں رہنی چاہیے۔

کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

عہدے سے کیوں ہٹایا؟ طاہر اشرفی عدالت پہنچ گئے
آر پی او محمد اظہر اکرم نے بتایا کہ سرگودہا ریجن میں میلاد کے کل 253 جلوس اور 478 سے زائد محافل منعقد ہونگی جن کی سیکورٹی کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور تھانے کی سطح پر منتظمین سے قریبی رابطہ بھی رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے 3643 پولیس افسران واہلکاران کے علاوہ 1635 رضا کار فرائض ادا کریں گے۔اسی طرح محافل کیلئے 1769 پولیس افسران واہلکاران اور 1599 رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔علماء کرام نے اپنی تقاریر میں یقین دلایا کہ علماء کرام رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور سرگودھا ڈویژن کی مثالی فضاء کو مزید مضبوط کیا جائے گا

توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی

پاکستان کے سپہ سالار اپنی افواج،وطن کیلئے ارض حرمین سے ایک اور اعزازو فخر لیں گے، طاہر اشرفی

سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

Leave a reply