پاکستان میں آن لائن جنسی جرائم کی شرح میں اضافہ،66 ملزمان کو ملی سزا

0
59

پاکستان میں آن لائن جنسی جرائم کی شرح میں اضافہ،66 ملزمان کو ملی سزا

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

سوشل میڈیا پر جعل سازی اور اقدامات ، وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تفصیلات پیش کر دیں ،وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران ایف آئی اے کو 21 ہزار 259 کیسز رپورٹ ہوئے، ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے ہزار 3 ہزار 948 انکوائریز شروع کیں ایف آئی اے نے 352 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے، 415 ملزمان گرفتار کیے،

تھری جی اور فور جی کے بعد آن لائن جنسی جرائم اورتشدد کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے سائبر کرائم میں شامل آن لائن جنسی جرائم کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے. وزارت داخلہ کے مطابق 2018 سے اب تک ایف آئی اے کو 4 ہزار 898 شکایات موصول ہوئیں،2018میں آن لائن جنسی جرائم یا تشدد کی 158 شکایات تھیں، 2019میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 223 ہوگئی،2020 میں آن لائن جنسی جرائم کے کیسز کی تعداد 234 تھی،2021میں 425 اور 2022 میں 278 شکایات ایف آئی اے کو موصول ہوئیں،ایف آئی اے کو موصول شکایات پرایک ہزار 318 ایف آئی آرز کا اندارج ہوا،آن لائن جنسی تشدد یا جرائم پر 66 لوگوں کو سزا دی گئی انڈر ٹرائل شکایات کی تعداد 1147 ہے،

سینیٹر مشتاق احمد صحافیوں کے قتل اور قاتلوں کی گرفتاری کے سوال کا جواب نہ دینے پربرہم ہو گئے، کہا صحافیوں کو پاکستان میں قتل کیا جا رہا ہے،پاکستانی صحافیوں کی زندگی خطرے میں ہے،آج تک مجرمان کو گرفتار نہیں کیا گیا،

وزرا کی غیر موجودگی پر سینیٹر محسن عزیز برہم ہو گئے،کہا تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ مسلط ہے،ایوان میں جواب دینے کی ذمہ داری شہادت اعوان کے ناتواں کندھوں پر ہے،شہادت اعوان کو چھوٹا وزیر بنایا ہوا ہے، انھیں بڑا وزیر بنائیں،

خیبرپختونخوامیں اساتذہ کے تشدد کا معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ میں کے پی میں اساتذہ پر تشدد کا معاملہ اٹھا دیا ،کہا کہ ٹیچرز ڈے پر اساتذہ پر خیبر پختونخوا حکومت نے تشدد کیا خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اساتذہ پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں،ایوان بالا پولیس تشدد کا نوٹس لے اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو طلب کرے ،

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

دوسری جانب اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا. رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان متاثر ہوا،نجی اداروں سمیت افواج پاکستان نے سیلاب زدگان کی مدد کی، کور کمانڈر لسبیلہ آئے، ہم ہیلی کاپٹر حادثے پر غمزدہ ہیں،چین ہمارا دوست ہے ، کچھ کمپنیاں بلوچستان میں استحصالی قوت بن رہی ہیں سیلاب میں بھی ان کمپنیوں نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، متعلقہ وزیر اور پلاننگ کمیشن ان کمپنیوں کو لگام دیں،

وفاقی وزیرآبی وسائل خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے جو تباہی آئی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی لوگ کہتے ہیں کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا،رواں سال 30 سے 40 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی،ملک میں آج تک بارشوں کے حوالے سے کوئی سروے نہیں کیا گیا،بارشوں اور سیلاب نے بنیادی ڈھانچے کو تہس نہس کر کے رکھ دیا،سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دنیا کے مشکور ہیں،موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں،حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 2000 ٹریلین کا نقصان ہوا سیلاب سے سندھ میں 80فیصد فصلیں تباہ ہو چکی ہیں،سندھ میں جو پانی کھڑا ہے اس کا کچھ نہ کیا تو کھربوں روپے کے درخت گر جائیں گے، صرف سکھر اور خیرپور میں کروڑوں کھجور کے درخت موجود ہیں،سیلاب کے معاملے پر ایوان میں بحث کروائی جائے پارلیمنٹ کو چھوڑ کر جانے والے ملکی سیاست سے بھی باہر ہو جاتے ہیں، ایوان کو چھوڑ کر جانے والوں سے درخواست ہے کہ واپس آئیں اور اپنا کردار ادا کریں،اچھا ہے کہ وزیراعظم سیلاب زدگان کی خاطر اقوام متحدہ گئے وزیراعظم سے درخواست ہے کہ آکر ہمیں بھی اعتماد میں لیں ہمیں اس ایوان کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا

Leave a reply