اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی
ڈی آئی جی آپریشن کی عدم پیشی پر جسٹس عامر فاروق نے پولیس پر برہمی کا اظہار کیا ، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ڈی آئی جی آپریشن کہاں ہیں؟ ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشن بیمار ہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی تو ٹھیک ہیں ناں؟ ان کو ہی بلا لیتے ہیں، اسلام آباد پولیس کا کنڈکٹ ہی اپنی عزت کرانے والا نہیں ہے، جس دن کورٹ کا نوٹس جاتا ہے اسی دن بیمار ہوتے ہیں؟ سمجھنا چاہتے ہیں آخر ہو کیا رہا ہے؟دنیا کو بھی پتہ چلے پولیس کر کیا رہی ہے؟دو باتیں ہیں، یا تو پولیس نااہل ہے یا دوسری پارٹی کے ساتھ ملی ہے، چار ماہ سے اس عدالت کے سامنے مختلف بیان دیئے جا رہے ہیں،یہاں آ کر بس کھڑے ہوجاتے ہیں کچھ کر ہی نہیں رہے، ایک بندہ خیبرپختونخوا سے آکرسی ٹی ڈی نے اٹھایا آپ کو مل نہیں رہا،بندہ اٹھایا ہی ہوا ہے ناں؟ بتا دیں کہیں مار تو نہیں دیا ؟ آٹھ ماہ سے بندہ غائب ہے اگرمار دیا ہے تو بتا دیں، آئینی حقوق بھی کوئی چیز ہے، کسی کیس میں گرفتار کرنا ہے تو کریں لیکن زیر زمین تو نہیں چلا گیا ؟ میں ایسا جج نہیں جو بلاوجہ آفیشلز کو بلاتا رہوں مجبور مت کریں کہ سب کو بلانا پڑے، عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن ، ایس ایس پی آپریشن کو جمعے کوپیش ہونے کا حکم دے دیا،
سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم
انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس
عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس
لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی
لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں اداروں کے نام پر ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ سی ڈی اے کل تک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کی لسٹ کدھر ہے کہ کتنی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں ؟ سی ڈی اے حکام نے عدالت میں کہا کہ ابھی لسٹ میرے پاس نہیں ہے عدالت نے سی ڈی اے کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ کل تک جمع کرانے کا حکم دے دیا