اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھانہ بنی گالہ کے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ ، اسلام آباد پولیس کی کارروائی کے خلاف درخواست آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹشنرز اور شہریوں کو آئندہ سماعت تک ہراساں کرنے سے روک دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شورٹی بانڈ لینے کی قانونی حیثیت پر پولیس مطمئن نہیں کر سکی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھانہ بنی گالہ کے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ پولیس لسٹوں سے متعلق آئندہ سماعت پر مطمئن کرے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پولیس سے استفسار کیا کہ یہ کیسی لسٹیں بنا رہے ہیں؟ اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ آئی جی نے لسٹ بنوائی ہم نے شورٹی بانڈز کے لیے کہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہراسمنٹ ہے کیسے آپ اس پر کام کر سکتے ہیں؟آپ کیسے ان کو کال کر سکتے ہیں؟ یہ کوئی طریقہ ہے وہ سابق ایڈووکیٹ جنرل ہیں،پولیس حکام نے عدالت میں کہا کہ رپورٹ اسپیشل برانچ نے بنا کر آئی جی کو دی اور انہوں نے ہمیں دی،عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کس نے کال کی تھی؟ سب انسپکٹر تھانہ بنی گالہ پولیس نے عدالت میں کہا کہ میں نے کال کر کے شورٹی بانڈ جمع کرانے کے لیے کہا تھا، عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت پولیس نے شورٹی بانڈ مانگے ہیں؟ پولیس حکام نے کہا کہ ہم نے نقص امن کی وجہ سے شورٹی بانڈ مانگے تھے جو حکم تھا اس پر عمل کیا،

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ مجسٹریٹ شورٹی بانڈز کا آرڈر کر سکتا ہے پولیس کو اختیار ہی نہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شورٹی بانڈز کا پولیس نے جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ قانونی طور پر درست نہیں، اسپیشل برانچ نے جو لسٹ بنائی اس سے متعلق آئندہ سماعت پر مطمئن کریں،شورٹی بانڈ لینے کی قانونی حیثیت پر پولیس مطمئن نہیں کر سکی پولیس لسٹوں سے متعلق آئندہ سماعت پر مطمئن کرے،

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

Shares: