پاکستانی ہنر مندوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا. وزیر توانائی خرم دستگیر

0
41

پاکستانی ہنر مندوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا. وزیر توانائی خرم دستگیر

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔ وزیر توانائی خرم دستگیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان میں پہاڑ اور بہترین نہری نظام موجود ہے اور پاکستان میں ہنرمندوں کی بھی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہنر مندوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا اور پاکستان کا اصل چہرہ عوام ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ کچھ سال پہلے ترکی کے وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی تھی اور ان سے پوچھا آپ کی کیسے معیشت بہتر ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا اپنے اندر سے طاقت دکھائیں اور ہم نے بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ ہم تو ذہنی اور معاشی طور پر کمزور ہو گئے ہیں، ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہو گا اور باہر سے آکر کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے توقع ہے وہ تاریخ پر غور کریں کہ آج مسائل نے کہاں سے جنم لیا۔ اور انہیں کیسے ختم کرنا ہے لہذا چونکہ نوجوان نسل ہمارے مستقبل کے معمار ہیں لہذا انہیں تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہئے اور اپنے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے میں کردار ادا کرنا چاہئے.
جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف اور سیکیورٹی چیلنجز ، بقلم: شکیل احمد رامے
امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ
روس سے قریبی تعلقات کے الزام میں جرمنی کے سائبر سیکیورٹی چیف برطرف
اسلام آباد:عمران خان کا خاتون صحافی کےسوال پردوسری خاتون صحافی کے بارے میں انتہائی نامناسب جواب
پاکستان کی پاور لفٹر ربیعہ شہزاد نے انٹرنیشنل مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا

Leave a reply