لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت

0
52
sindh highcourt

لاپتہ افراد کیس، تحقیقات مکمل کی جائیں، عدالت

سندھ ہائی کورٹ میں 5 لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے کوشش تیز کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے پولیس اور دیگر اداروں سے6 ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے حکم دیا کہ جن لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمات درج ہو چکے ہیں، ان کی تحقیقات مکمل کی جائیں،جسٹس کریم خان آغا نے استفسار کیا کہ لاپتہ افرادکی تحقیقات سے متعلق کتنی بار جے آئی ٹیز منعقد ہوچکی ہیں؟

پولیس نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ شہری کا سراغ لگانے کے لیے 10بار جے آئی ٹیز اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، ایک اور شہری سے متعلق 4 جے آئی ٹیز اجلاس ہوچکے ہیں دیگر شہریوں کی بازیابی کے لیے تحقیقات جاری ہیں

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں منشیات برآمدگی کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی،سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ملزم کو 2018 سے مچھی میانی کے علاقے سے اے این ایف نے گرفتار کیا تھا،پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم سے 16 کلو گر ام منشیات برآمد ہوئی تھی،ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

Leave a reply