ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کی سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے دوران ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کے کانوائے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری 5 روزہ پولیو مہم کے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے سلسلے میں درابن ، درازندہ اور پروآ سرکل کے دورے کے دوران کھوئی بہارہ میں بی ایچ یو کے قریب ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کے کانوائے پر نامعلوم سمت سے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ نامعلوم سمت سے ہونے والی فائرنگ سے ڈی پی او کی گاڑی سمیت سکواڈ میں شامل گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔دھشت گردوں کے حملے میں ڈی پی او جس گاڑی میں موجود تھے کو بھی نقصان پہنچا۔ فائرنگ سے ڈی پی او ڈیرہ محفوظ رہے جبکہ سکواڈ میں شامل گاڑی میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔

ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کی کمانڈ میں ہونےوالی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے جس پر پولیس نے پاک آرمی کے ہمراہ علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ڈی پی او سکواڈ پر حملے کے باوجود بھی ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب نے اپنی موجودگی میں پولیو مھم مکمل کرائی۔ڈی پی او ڈیرہ کے مطابق پولیس پر حملے کے باجود بھی پولیو مہم موخر نہیں کی گئی۔

بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Shares: