سوشل میڈیا پر وائرل “لاہوردا پاوا، اختر لاوا،” ڈائیلاگ کے پیچھے ماجرا کیا؟
سوشل میڈیا پر ہر جگہ ،ہر میم اور ہر ٹویٹ میں ایک ہی ڈائیلاگ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وہ ڈائیلاگ ہے “لاہور دا پاوا، اختر لاوا”۔ لیکن اس ڈائیلاگ کے پیچھے ماجرا کیا ہے اور یہ کس کا ڈائیلاگ ہے ایسے کئی سوال بھی سوشل میڈیا پر پوچھے جا رہا ہیں۔ لاہور دا پاوا اختر لاوا، یہ کسی فلم کا ڈائیلاگ نہیں بلکہ لاہور کے ایک جیتے جاگتے کردار کا اپنا جملہ ہے۔ صرف یہ ڈائیلاگ ہی نہیں اختر لاوا کے منفرد انداز نے انہیں اور ان کے ڈائیلاگ کو سوشل میڈیا پروائرل کردیا ہے.
https://twitter.com/waqasakhter077/status/1599830933774876673
نجی ٹی وی سے گفتگو میں پچہتر سالہ اختر لاوا کہتے ہیں کہ دوستوں کے ساتھ مذاق مذاق میں یہ ڈائیلاگ بولا تو انہوں نے ویڈیو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کردی۔ دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا تو انہوں نے اسے اپنا علامتی ڈائیلاگ بنالیا۔ انہوں ے بتایا ہے کہ مری میں ویڈیو بنائی تھی۔ دوستوں نے اپ لوڈ کردی اور لوگوں نے پسند کیا۔اور دیکھتے دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اندازاہ نہیں تھا کہ یہ جملہ سوشل میڈیا پر اس قدر ہٹ ہوجائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
Best scene ever#lahoredapawa pic.twitter.com/MIT4YenEPg
— @it's me (@stu_dyinggg) December 6, 2022
اختر لاوا کہتے ہیں کہ انہیں مشہور کرنے میں اس ویڈیو کا بھی ہاتھ ہے جب وہ شیر کے ساتھ بیٹھے اپنا یہی ڈائیلاگ بولنے والے تھے کہ شیر اٹھ گیا۔کسی دوسرے کو ہنسانا بڑی بات ہوتی ہے۔ اختر لاوا کے ڈائیلاگ کے بعداس پر ٹویٹس اور میمز کی بھر مار لگ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اختر لاوا کے ڈائیلاگ کوسراہا اور میمز بنائیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی یہ ڈائیلاگ مشہور ہو رہاہے۔