پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے.
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئندہ 15 روز کے لئے قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے . گزشتہ 15 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی. برینٹ آئل مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل تک رہی، حکومت نے عالمی مارکیٹ سے 76 ڈالر فی بیرل میں تیل خریدا۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کی کا سکتی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 15 روپے اور مٹی کے تیل میں 13 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
ٹراسنجینڈر بچے مجرمان کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہورہے ہیں. وفاقی شرعی عدالت
بیرون ملک پاکستانی مشنز کی ٹرانزیکشنز میں تاخیر
اسلام آباد میں کرسمس کی اشیاء کے مختلف اسٹال سجادیئے گئے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جی ایس ٹی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں. پیٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح صفر ہے. پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر کی آخری حد تک بڑھائی جا چکی ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج بھجوائے گی۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل فیصلہ کرے گی۔