متنازعہ ٹوئیٹ کیس؛ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی

0
54


اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی

اسلام آباد،اسپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جبکہ دوران کیس کی سماعت کے جج اعظم خان نے کہا کہ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے. تاہم خیال رہے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید یہ بھی لکھا کہ اعظم سواتی نے ایک ہی جرم دو بار کیا ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپیشل جج سنٹرل نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا تھا، جمعہ کو سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور درخواست گزار وکیل بابر اعوان کے معاون عدالت میں پیش ہوئے تھے، عدالت میں نئے تعینات ہونے والے جج محمد اعظم خان کے چارج نہ سنبھالنے کے باعث اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری پر محفوظ شدہ فیصلہ نہ سنایا جاسکا اور سماعت19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
جبکہ گزشتہ روز عدالت میں سماعت کے دوران پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اعطم سواتی کیخلاف مقدمہ کا متن پڑھ کر سنایا تھا رضوان عباسی کے مطابق اعظم سواتی نے ٹویٹر پر توہین آمیز بیانات سے ایک ہی جرم 2بار کیا، اعظم سواتی نے اپنے ٹویٹر کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے دونوں بار ٹویٹ کیا، اپنے ٹویٹس سے انکار بھی نہیں کیا، چاہتے تو ٹویٹس پراعظم سواتی کیخلاف مختلف مقدمات درج کر سکتے تھے، ٹویٹس میں اعظم سواتی کی زبان پرغور کریں ، کیا ذمہ دار شہری ایسی زبان استعمال کر سکتا ہے؟۔

Leave a reply