باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
گلبہار پولیس نے 3 مختلف کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا ، گلبہار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جنکے قبضے سے اسلحہ منشیات اور نقدی سمیت موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان کی شناخت اطہر عرف سنی ولد اظہر حسین ، غلام مصطفیٰ ولد نصیر احمد اور دانش ولد محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی ملزم اطہر کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 2 راؤنڈ برآمد ہوئے ملزم غلام مصطفیٰ کے قبضے سے پولیس نے 530 گرام چرس، 74900 روپے نقد زرفروخدگی اور 4 عدد موبائل فون برآمد کیا.جبکہ ملزم دانش کے قبضے سے 1 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 1 عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا ہے
دوسری جانب رضویہ سوسائٹی پولیس کی مسلسل کاروائیاں جاری، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان ریپیٹیڈ آفینڈر ہیں اور اسٹریٹ کرائم سمیت موٹر سائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث ہیں ملزمان منشیات کا استعمال بھی کرتے ہیں اور واردات کے بیشتر پیسے منشیات میں اُڑا دیتے ہیں گرفتار ملزمان کی شناخت نور خان ولد شیر خان اور فیض علی ولد منور خان کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 80 گرام چرس اور ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل تھانہ سائٹ اے برآمد کی گئی،ملزم نور خان نے دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ اس بے اپنے ایک اور ساتھی طالب کے ساتھ ملکر رضویہ سوسائٹی, ناظم آباد پاپوشنگر، سائت اے اور پاک کالونی میں متعدد وارداتیں کی ہیں دورانِ تحقیقات انکشاف ہوا کہ ملزم نور تھانہ رضویہ سوسائٹی کے مقدمہ نمبر 616/2022 دفعہ 324/34 ت پ میں مطلوب ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا
11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار
شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت
لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی