جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان

0
79
جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان

جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کااعلان
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی جام پو رکے عوام کی آواز بن گئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر راجہ بشارت، رکن قومی اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک، صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری، ایم پی اے فاروق امان اللہ دریشک، سردار اویس دریشک،چودھری ظہیر الدین، سابق رکن اسمبلی مینا لغاری،دلدار چیمہ اور علی بہادر دریشک نے شرکت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسد اللہ خان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،قائمقام سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نوید شیرازی، ڈی سی راجن پور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے جبکہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ داجل اور محمد پور کوضلع جام پو رکی تحصیلوں کا درجہ دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جام پو رکے عوام کے دیرینہ مطالبے پر ضلع بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ جام پورکو پنجاب کا بہترین ضلع بناؤں گا، یہ میرا عزم ہے۔ ضلع بننے سے جام پو رکے علاقوں میں ترقی ہوگی اور عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے۔ نیا ضلع بننے سے جام پو رمیں ملازمتوں کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جام پور، محمد پور او رداجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ جام پور میں یونیورسٹی بنانا بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ جام پور میں یونیورسٹی بننے سے طلبہ خاص طو رپر طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسرآئیں گے۔ جام پور میرے لئے گجرات کی طرح ہے، دل وجان سے ترقی چاہتاہوں۔ رکن قومی اسمبلی نصر اللہ دریشک نے کہاکہ جام پور کو ضلع کادرجہ دینے کے اعلان پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے شکر گزا رہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جام پور کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ محسن لغاری نے کہاکہ جام پور کے عوام وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے اس فیصلے کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیر اعلی آفس میں سپین کے اوورسیزپاکستانی بزنس مین چودھری عبدالغفار گجر نے ملاقات کی، جس میں اوورسیز پاکستانیز کے امور کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی- وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کریں گے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا ہے۔پنجاب میں سیلیکون ویلی طرز پر چپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دیاجائے گااورطلبہ کیلئے انڈسٹریزکی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اہتمام کریں گے۔ چودھری عبدالغفار گجر نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی صحیح معنوں میں عوامی لیڈرہیں اور انہوں نے 4ماہ کے قلیل عرصے میں کمال کردکھایا۔ پنجاب کے عوام کے لئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیر اعلی آفس میں سابق صوبائی وزیر ایم پی اے سید صمصام علی بخاری نے ملاقات کی -چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے۔اللہ تعالی نے دین کی خدمت کی بھی توفیق دی ہے -پاکستان کی پہلی بار خاتم النبین ؐ یونیورسٹی لاہور میں بنے گی- پنجاب اسمبلی نے خاتم النبین ؐ یونیورسٹی کا بل متفقہ طور پر منظور کیا ہے – خاتم النبین ؐ یونیورسٹی کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں – خاتم النبین ؐیونیورسٹی سیرت النبیؐپر ریسرچ کے حوالے سے ایک ممتاز ادارہ بنے گی- اپرمال پر واقع سیرت اکیڈمی میں خاتم النبینؐ یونیورسٹی میں وی سی بلاک، مسجد اور ہاسٹل بنائے جائیں گے – چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مخالفین نے اپنے دور میں عوامی فلاح کیلئے کوئی پائیدار کام نہیں کیا-مخالفین کام کی بجائے ڈرامے کرتے رہے -ہم اپنے پہلے دور کی طرح اب بھی صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں اور پانچ ماہ کے دوران فلاح عامہ کیلئے جتنا کام کیا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں نہیں ملتی- پراپیگنڈا کی سیاست مخالفین کا وطیرہ ہے۔تنقید برائے تنقید کرنے والوں کو عوامی خدمت کے ذریعے جواب دیتے رہیں گے – چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم کام کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے،مخالفین کی پرواہ نہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے-

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم نے ملاقات کی۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ اقبال چودھری اور ڈی جی پی آر راؤ پرویز اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں پائینیئر پینل کی کامیابی پر اعظم چودھری کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہصحافی کالونی فیز 2 کیلئے اراضی جلد روڈ ا سے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو منتقل کر دی جائے گی، اس ضمن میں روڈا کے حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔صحافی کالونی ہربنس پورہ میں پولیس چوکی قائم کی جا رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پہلے بھی پورا کیا، اب بھی کروں گا۔ صحافی کالونی فیز 2 میں پریس کلب ملازمین اور معذور و بیمار صحافیوں کو بھی پلاٹ دئیے جائیں گے۔ اعظم چودھری نے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صحافی برادری کے محسن ہیں۔ رانا محمد عظیم نے کہا کہ صحافی برادری کے لئے جو کام آپ نے کئے ہیں، کوئی دوسرا وزیراعلیٰ نہیں کر سکا۔

Leave a reply