کراچی پولیس کا شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف

0
50

کراچی پولیس چیف نے شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کا اعتراف کرلیا

یڈیشنل آئی جی کراچی نے اپیکس کمیٹی کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم میں 7.98 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،موبائل فون چھیننے میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، امن امان سے متعلق ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ایپکس کمیٹی اجلاس میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سال 2023 کے لوکل باڈیز کے انتخابات میں 4995 پولنگ اسٹیشن کو سکیورٹی دینگے 25340 کی فورس لوکل باڈیز کی الیکشن سکیورٹی کے فرائض ادا کرے گی سال 2022ء میں 2021ء کےمقابلے میں گھناؤنے جرائم میں کمی ہوئی ،4.42 فیصد گھناؤنے جرائم 2022ء میں کم ہوئے گھناؤنے جرائم میں ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی شامل ہیں 14.6 فیصد گھروں میں ڈکیتی میں کمی آئی ہے 35.37 فیصد 4 وہیلرز کی چھیننے میں کمی آئی ہے بھتہ خوری کا سراغ لگانے کا تناسب 77.27 فیصد ہے اور 110 بھتہ خور پکڑے ہیں اسٹریٹ کرائم میں 7.98 فیصد کا اضافہ ہوا ہے موبائل فون کی اسنیچنگ میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حکم دیا کہ پولیس اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنے وسائل استعمال کرے، اسٹریٹ کرائم کے خلاف جو کریک ڈاؤن جاری ہے اس کو تیز کریں،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس میں مزید بتایا کہ ڈاکؤوں سے انکاؤنٹر میں 129 ملزمان مارے گئے اور 1047 زخمی ہوئے ، شہر میں 3000 کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے یہ کیمرے تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر مخیر حضرات کی مدد سے لگائے گئے ہیں غیرقانونی رہنے والے غیرملکی بھی کراچی میں جرائم میں ملوث ہیں غیرملکیوں کی واپسی یا انکی ٹریکنگ بہت ضروری ہے،

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

 طیارے میں دوران سفر نشے میں دھت مسافر نے خاتون پر پیشاب کر دیا

Leave a reply