سندھ کابینہ کا اجلاس،انسداد دہشتگردی عدالت کے سزا یافتہ 9 قیدیوں کی سزا میں کمی

0
112

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا

اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران، معاون خصوصی، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز شریک تھے ،سندھ کابینہ نے شگرکین,گنے کی قیمت 302 روپے فی من (40 کلو) مقرر کی ہے،سندھ کابینہ نے 20 نومبر سے کرشنگ شروع کرنے کی توثیق کر دی، کوالٹی پریمیم 0.50 (پچاس پیسے) فی 40 کلو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب حکومت نے شگرکین کی قیمت 300 روپے فی 40 کلو مقرر کی ہے،

محکمہ داخلہ سندھ نے تعلیم کی بنیاد پر انسداد دہشتگردی عدالت کے سزا یافتہ 9 قیدیوں کی سزا میں کمی کردی جن قیدیوں کی سزا میں چھ سے 22 ماہ کی کمی کی گئی ہے انھوں نے ادیب، میٹرک اور انٹر کے امتحانات پاس کئے ہیں،جن قیدیوں کی سزا معاف کی گئی ہیں ان میں عبدالجبار، محمد علی، سید عامر حسین، خالد عباس، سید شہزاد، علی رضا، سید نیئر رضا اور خالد عزیز شامل ہیں،ادیب سندھی ،اردو کے امتحانات پاس کرنے پر چھ ماہ، میٹر پر چھ ماہ اور انٹر چھ ماہ سزا کی معافی ہے،

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

سندھ کی جیلوں میں افغانی بچوں کی تصاویر، شرجیل میمن نے حقیقت بتا دی

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

قائم علی شاہ کے دور میں سب سے بڑا چیلنج شہر میں امن و امان قائم کرنا تھا،

سندھ کابینہ میں بلدیہ فائر کمپنسیشن کیس سے متعلق بحث کی گئی، بلدیہ فیکٹری کو 11 نومبر 2012 میں آگ لگی تھی جس میں 200 سے زائد مزدور جاں بحق ہوگئے تھے،جرمن کی کمپنی نے ایک ملین ڈالر بلدیہ فیکٹری کے جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدور کو معاوضے کیلئے دیئے، سیسی (SEESI)پنشن کی مدمیں ورثاء کو ماہانہ پنشن دے رہی ہے،پنشن ای ایف یو کے ذریعے ورثاء کو دیتی رہے، سندھ کابینہ کی محکمہ لیبر کو اجازت دے دی محکمہ لیبر ای ایف یو کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرے گی،

Leave a reply