پرویز الٰہی نے گلشن راوی ٹی جنکشن ، سمن آباد موڑ انڈر پاس اور کرکٹ سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے آج گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس، سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ اور سمن آباد سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے عوام کو کوئی فکر کی ضرورت نہیں ہے۔ہمیں علم ہے کہ عمران خان ایماندار ہے، اسی لئے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ قائداعظم انگریزی بولتے تھے لیکن عوام ان پر اعتماد کرتے تھے اور ان کی بات سمجھتے تھے کیونکہ وہ ایماندار تھے۔عمران خان بھی قائداعظم کی طرح بڑے لیڈر اور ایماندار ہیں۔عمران خان نے پاکستان کی بہتری کے لئے قدم اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ آگے چل کر کہیں نظر نہیں آئے گی اورصرف ہمارے کام اور پی ٹی آئی ہی نظر آئے گی۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور میں 20 ارب روپے کے پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں جو ایک سال میں مکمل ہو جائیں گے۔سمن آباد میں سپورٹس کمپلیکس اور کمیونٹی سینٹر بھی بنایا جائے گا۔لاہو رکے بے ہنگم پن کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔لاہور کے ماسٹر پلان میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر منصوبہ بندی کی گئی۔لاہور کے ماسٹر پلان پر کام 2 برس قبل پی ٹی آئی کی حکومت میں شروع ہوااور اوپن ٹینڈرنگ ہوئی، غیر ملکی کمپنیوں نے ماسٹر پلاننگ کی – ن لیگ کا میڈیا سیل ماسٹر پلان کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے – ماسٹر پلان کے تحت زرعی اور رہائشی اراضی کی حد بندی کی گئی ہے جس سے لاہور کی بے ہنگم گروتھ پر قابوپانے میں مدد ملے گی- انہوں نے کہا کہ سمن آباد موڑ انڈر پاس، کرکٹ سٹیڈیم اور گلشن راوی ٹی جنکشن پر 7 ارب 53 کروڑ لاگت آئے گی۔سمن آباد موڑ اور گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس بننے سے ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا ہوگی اور شہریو ں کو سہولت ملے گی۔سمن آباد،گلشن راوی،توحید پارک،ملتان روڈ، چوبرجی،چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ لاہور کو تعمیر و ترقی کا محور اور عالمی معیار کا ترقی یافتہ شہر بنانے کے لئے پیش رفت جاری ہے۔ لاہور کے ماسٹر پلان کے تحت لاہور میں مستقبل میں تعمیراتی سرگرمیوں کا تعین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں خاص طورپر کرکٹرز کے لئے سمن آباد کرکٹ سٹیڈیم 66کروڑ روپے سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔کرکٹ سٹیڈیم بننے سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے گلشن راوی ٹی جنکشن اور بند روڈ کی بحالی پر کام شروع کیا ہے۔ 4ارب84کروڑ سے گلشن راوی ٹی جنکشن اور بند روڈ کی بحالی کا کام آٹھ ماہ کی مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ چوبرجی سے سکیم موڑتک،ایل او ایس سے ملتان روڈ،پونچھ روڈ،غزالی روڈ،قرطبہ چوک،بابو صابوچوک،بندروڈ اور دیگر سڑکوں اور سیوریج کی توسیع اور مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماحول دوست منصوبوں کی تکمیل سے سموگ،ماحولیاتی اورصوتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور بند روڈ کی بحالی کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور سمن آباد کرکٹ سٹیڈیم کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ گلشن راوی ٹی جنکشن انڈرپاس اور بند روڈ کی بحالی کے پراجیکٹ پر 4 ارب 84 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور منصوبوں کو 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔400میٹر طویل سمن آباد انڈر پاس 2 ارب 3 کروڑروپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ سمن آباد کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر پر 66 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو میاں اسلم اقبال اور ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی –

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی سے بھی استعفوں پرغور

نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

 پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

Shares: