مزید دیکھیں

مقبول

یوکرین کے صدر نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب...

قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت

اسلام آباد: قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے...

خواتین کے بغیر ملک کی ترقی نا ممکن ہے،مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا...

گوجرہ: دو بچے نہر میں ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گئے

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) نہر میں نہاتے...

گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں پرنسپل نے غیر قانونی اکیڈمی کھول لی

گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں پرنسپل نے غیر قانونی اکیڈمی کھول لی

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سکتھ روڈ سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں پرنسپل نے غیر قانونی اکیڈمی کھول لی ،سرکاری کالج میں نجی اکیڈمی کی کلاسیں شروع کرنے کے لیے کسی سے قسم کی اجازت نہیں لی گئی،نجی اکیڈمی کی کلاسیں شام 4 بجے سے رات 9بجے تک کالج کے بی ایس بلاک میں ہور ہی ہیں،

نجی اکیڈمی سے75 ہزار روپے کرایہ وصول کررہے ہیں ۔ راولپنڈی کے بڑے سرکاری کالج گورنمنٹ گریجویٹ کالج سکتھ روڈ سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں پرنسپل ڈاکٹر اطہر قسیم نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے کالج کے بی ایس بلاک میں نجی اکیڈمی ٹورشیا کی کلاسیں شروع کردی ہیں جہاں پر شام 4بجے سے 9بجے تک نجی اکیڈمی میں 250 سے زائد طلبہ و طالبات روزانہ آرہے ہیں اور کلاسیں لے رہے ہیں، سرکاری کالج میں نجی اکیڈمی کھولنے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نجی اکیڈمی سرکاری وسائل ک استعمال کرکے پیسے کمارہی ہے اور نقصان سرکاری کالج کوہورہا ہے اس پورے عمل کی پرنسپل ڈاکٹر اطہر اور کالج کے ایک اور استاد صابر علی نگرانی کررہے ہیں ۔ ڈائریکٹر کالجز شیر احمد نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری کالج میں اکیڈمی کھولنا غیرقانونی ہے ہمارے معلومات میں ایسا کوئی کالج نہیں ہے کوئی کھولے گا تو کارروائی کریں گے اس سے پہلے ان سے سوال کیا گیا کہ سرکاری کالج میں اگر ہم اکیڈمی کھولیں تو کیا آپ ہمیں اجازت دیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ میرے دفتر آجائیں وہاں بات کرلیتے ہیں ۔کالج پرنسل اطہرقسیم نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ٹورشیا اکیڈمی ہمیں 75ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کررہی ہے اس لیے ہم نے عمارت ان کو کرائے پر دی ہے،

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan