باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن جاری ہے،
سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے یکی گیٹ سے ایک مشتبہ شخص گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کاروائیاں کی گئیں اور منڈی بہاوالدین ، خوشاب ، دنیاپور سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،مختلف اضلاع میں 49 مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیے ، کارروائیوں کے دوران 517 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی ، 2713 افراد سے پوچھ گچھ کے دوران 3 مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی گرفتار افراد کے خلاف 4 مقدمات درج کر لئے گئے اور ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا
کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،
عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں
حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی
سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار
عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں
دوسری جانب رحیم یار خان پولیس کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں آپریشن جاری ہے، ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا ہے کہ ۔ دو ماہ سے جاری آپریشن کے دوران خطرناک گینگز کے 16 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا، ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء ہونے والے 16 افراد کو بازیاب کروایا جا چکا ہے، سرحدی چیک پوسٹوں پر جاری مہم میں ملک بھر سے ہنی ٹریپ ہو کر آنے والے 66 افراد کو اغواء ہونے سے بچا لیا گیا ہے، ڈاکووں کی سپلائی چین کو ختم کرکے ان تک پہنچنے کیلئے مختصر عرصے میں 200 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا،۔ سندھ اور پنجاب پولیس نے سرحدی کچے میں مشترکہ چوکیاں قائم کردی ہیں،