ایف بی آر کا ڈیٹا لیک، ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ آ گیا

0
71
fbr

ایف بی آر کا ڈیٹا لیک، ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ آ گیا

تین ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی، خصوصی عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے ضمانت منظور کی عدالت نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ،ایف بی آر ملازمین شہزاد نیاز ، ارشد علی ، عدیل اشرف ملزمان میں شامل ہیں ایڈوکیٹ سردار تیمور اسلم و دیگر وکلا نے ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی کی ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم رکھا ہے

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

قبل ازیں ایف بی آر نے مبینہ طور پر جنرل ر قمر جاوید باجوہ کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک میں ملوث گریڈ 18 کے دو افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے، افسران کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے ابتدائی رپورٹ میں ان لینڈ ریونیو کے 2 کو افسران برطرف کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا،افسران سے ڈیٹا کے لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں،دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہوا، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کے خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو تبدیل کرکے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے ایڈمن پول بھجوا دیا ہے اور ان افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم یا اپنا آئی جے پی لاگن استعمال کرتے ہوئے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ کر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر ایڈمن پول رپورٹ کریں

Leave a reply