الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی تیاری سے متعلق مشاورتی اجلاس 2 فروری کوطلب کر لیا

الیکشن کمیشن نے اجلاس میں 21 سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق سے متعلق تجاویز مانگ لیں الیکشن کمیشن نے ن لیگ،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کو شرکت کی دعوت دی ق لیگ ،عوامی مسلم لیگ ،جی ڈ ی اے،ایم کیو ایم سمیت 21 سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ،الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی نمائندگی یقینی بنائیں،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے نمائندگی کرنے والے ارکان کے نام 30 جنوری تک مانگ لیے الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے نمائندے نامزد کر کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوائیں

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا

دوسری جانب 33 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پولنگ کا دن 16 مارچ مقرر کیا گیا ہے قومی اسمبلی کی خالی 33 نشتسوں‌ پر الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کر دیا ہے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے استعفے منظور ہونے سے یہ سیٹیں خالی ہوئی تھیں ،اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی،ملتان سمیت قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوں گے،ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے،کراچی میں این اے241کورنگی اوراین اے242شرقی میں ضمنی الیکشن ہونگے این اے 243،این اے 244 اوراین اے247جنوبی میں بھی الیکشن شیڈول میں شامل ہیں،این اے 243،این اے 244اوراین اے247جنوبی پر ضمنی الیکشن ہونگے

Shares: