باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے مچھر کالونی سے تین افراد کے قتل میں ملوث ملزم اسد اللہ افغانی کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
10 دسمبر 2022 کو نیو کراچی گبول ٹاؤن ندی کے علاقے میں تین بھائیوں نذر محمد، خیال محمد اور سعید محمد کو کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ گبول ٹاؤن میں درج ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسد اللہ افغانی کو مچھر کالونی سے گرفتار کر لیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں میلاد شاہ افغانی، صادق افغانی عرف قاری اور یاسین عرف آنکا کے ساتھ مل کر درج بالا تین افراد کو منشیات کے اڈے کے تنازعہ پر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس میں 29 نومبر 2022 کو قیوم آباد سپر مارکیٹ سہراب گوٹھ میں دوکاندار جمعہ خان افغانی کے گھر میں ڈکیتی بھی شامل ہے۔ ڈکیتی کی ایف آئی آر تھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ویسٹ، مومن آباد سے جوئے،سٹّے کا نیٹ ورک آپریٹ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،تھانہ مومن آباد پولیس نے فٹ بال چوک کے قریب کاروائی کر کے ملزم مصطفیٰ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے جوا،سٹے کی مد میں استعمال ہونے والی نقدی 9,850، مختلف پرچیاں اور موبائل فونز برآمد کرلئے گئے،ملزم پرچیوں کے علاوہ ذریعہ موبائل فون (میسج) پر بھی جواہ/سٹّہ آپریٹ کرتا تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف
تھانہ شاہراہ فیصل پولیس کا ناکہ بندی چیکنگ کے دوران پولیس مقابلہ دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کراٸم سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دو ملزمان بلاک 19 گلستان جوہر ریلوے پٹڑی کے پاس واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ ناکہ بندی پواٸنٹ پر پولیس نےملزمان کو چیکنگ کے لیے روکا۔ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی جان سے مارنے کی نیت سے فاٸرنگ شروع کردی۔پولیس نے حکمت عملی سے دو طرفہ فاٸرنگ کے بعد دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ دو پسٹل بمع راٶنڈ لوڈ میگزین اور گن برآمد کر لی گئی،ملزمان سے برآمدہ موٹر ساٸیکل کی تصدیق کی جا رہی ہے۔گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت منیر اور شان کے ناموں سے ہوٸی ہے۔ زخمی ملزمان کو برائے علاج معالجہ ہسپتال روانہ کیا کیا گیا۔پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کاروائی عمل میں لائی جاری ہے ۔ جبکہ برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کے لیٸے ترسیل کیا جاٸیگا۔ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جارہا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔