عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت

0
36

عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے.

عمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان کی دستخط لیے جانے کے بعد کی وڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں بیرسٹر گوہر خان کو فائل ہاتھ میں تھام کر عمران خان کی گاڑی سے عدالت لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز سامنے آنے والی ویڈیو میں بھی فائل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی عدالتی حاضری والی فائل گم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم بعد میں فائل وکیل گوہر خان کے ہاتھ میں دیکھی گئی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی ہے اور کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Leave a reply