عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

0
62
imran khan

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی ،سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ،اسسٹنٹ کمشنر کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے عدالت میں کہا کہ عمران خان کو پیشی کے دوران امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اس لیے معطل کیے کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے اورعدالت نے حکم دیا تھا کہ عمران خان پر امن طریقے سے عدالت میں پیش ہوں ،

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے آئی جی پولیس اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر چکے ہیں ،عدالت نے رجسٹرار آفس کو حکم دیا کہ اس کیس کو مران خان کے دیگر کیسز سے منسلک کردیں جس کے بعد عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے ساتھ توہین عدالت کیس کو بھی منسلک کردیا گیا ،عدالت نے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت پیشی کے لئے گئے تھے وہاں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، عمران خان عدالت پیش نہیں ہو سکے تھے بلکہ عدالت نے عمران خان کی حاضری کے لئے فائل گاڑی میں بھجوا دی تھی، بعد ازاں فائل بھی گم ہو گئی، عمران خان اسکے بعد لاہور واپس آ گئے، عمران خان کی پیشی کے حوالہ سے ہونیوالی ہنگامہ آرائی پر اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Leave a reply