مریضہ بن کر ڈاکٹر کو اغوا کرنے والی لڑکی گرفتار

crime

فیصل آباد میں مریضہ بن کر ڈاکٹر کو اغوا کرنے والے ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ سے فاخرہ نامہ ملزمہ نے ڈاکٹر کو ساتھیوں سمیت کار میں اغوا کیا اور اہلخانہ سے 58 لاکھ روپے کرکے مغوی کو موٹروے پر چھوڑ دیا۔

مقدمہ درج ہونے پرپولیس نے دو ماہ بعد ملزمان کو ٹریس کرکے تاوان کی رقم برآمد کرلی ہے جبکہ ایس ایس پی ارسلان کا کہنا ہے کہ فاخرہ ہی اس گینگ کی سرغنہ ہے، 13 رکنی گینگ کے 9 لوگ گرفتار کرلئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تیرا رکنی گینگ پہلے بھی وارداتوں میں ملوث ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور کے نواب ٹاؤن میں 3 ڈاکووں نے فارمیسی کے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی تھی جبکہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 3 ڈاکو فارمیسی میں گھسے اور عملے کو یرغمال بنالیا، سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ملزمان نے گارڈ سے اسلحہ چھین لیا۔
مزہد یہ بھی پڑھیں؛
بیان حلفی دیں کہ آپ نے دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ضمانت دائر کی تھی, عمران خان کو بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت
20 رمضان سے قبل پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، قائمہ کمیٹی
سوال یہ ہے کہ اکتوبر میں کیسے ہوں گے الیکشن؟ عمران خان
راہول گاندھی کو بھارتی پارلیمنٹ نے نااہل قرار دے دیا
صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی، صدر کا وزیر اعظم کو خط میں شکوہ
عمران خان کا افغان بچیوں کی تعلیم پر پابندی بارے طالبان کی مذمت کرنے سے انکار
قومی اسمبلی؛ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایل سیز کھولنے کی سفارش کر دی

لاہور میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں ڈاکوؤں کو سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ شناخت سے بچنے کیلئے ڈاکوؤں نے ماسک لگا رہے تھے، ملزمان فارمیسی سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری نے تھانہ نواب ٹاؤن میں ڈکیتی کے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی تھی۔

Comments are closed.