وزیراعظم کی ضم شدہ فاٹا اضلاع کو ترقیاتی فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت

0
42

وزیراعظم شہباز شریف نے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کیلئے فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کیلئے فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کے ارکان قومی اسمبلی کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت انضمام شدہ فاٹا اضلاع کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کیلئے پر عزم ہے۔ شہباز شیرف نے کہا حکومت ملک بھر کے معاشی طور پر کمزور علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وفد نے وزیرِ اعظم کو متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے آگاہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد طوری، ارکان قومی اسمبلی مولانا جمال الدین، علی وزیر، محسن داوڑ کے علاوہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ متعلقہ اسکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری ای سی سی اور دیگر فورمز سے جلد کروائی جائے۔

Leave a reply