عدالت عظمیٰ رولز اینڈ پروسیجر بل دستخط کیلئے صدر مملکت کو ارسال
سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی نےعدالت عظمیٰ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا ہے جبکہ صدر مملکت عارف علوی کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائےگا۔ نوشین یوسف کی خبر کے مطابق عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری آج سینیٹ اجلاس میں دی گئی تھی۔
تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی کا کہنا تھا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 پر سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، بل پر دستخط کرنے کا فیصلہ اس وقت کروں گا جب یہ میرے پاس آئے گا، دعا ہے کہ ججز آپس میں اشتراک پیدا کریں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے تحت سو موٹو نوٹس لینے کا اختیار اب اعلیٰ عدلیہ کے 3 سینیئر ترین ججز کے پاس ہو گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں کا کام کیسا لگتا ہے؟ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
جبکہ اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک جمع کرائی تھی۔ جبکہ سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنےکی اپوزیشن کی تحریک مستردکردی گئی تھی اور بل فوری طور پر منظور کرنے کی تحریک منظور کی گئی تھی۔
اپوزیشن ارکان کی جانب سے سینیٹ میں احتجاج کیا گیا، اپوزیشن کے سینیٹرز چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے پہنچ گئے اور عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے۔








