بلوچستان میں سردی بڑھنے کی وجہ سے گیس کی کھپت بڑھی. مصدق ملک

0
41
Mussadik Malik

بلوچستان میں سردی بڑھنے کی وجہ سے گیس کی کھپت بڑھی. مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکتر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سردی بڑھنے کی وجہ سے گیس کی کھپت بڑھی ہے جبکہ انہوں گیس لوڈ شیڈنگ کی شکایات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سحر وافطارمیں بلا تعطل گیس فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسا دراصل بلوچستان میں سردی بڑھنے کی وجہ سے گیس کی کھپت بڑھ گئی ہے لہذا بلوچستان کے عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے اضافی گیس دی جا رہی ہے۔

مصدق ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم نے سحر و افطار میں عوام کو گیس فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گیس بحران نے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی، سحری اور افطاری کے وقت گیس کی عدم دستیابی سے صارفین کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
آج 30 مارچ کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے سحروافطارمیں شہریوں کوگیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم حکام پر برس پڑے، انہوں نے کہاماہ صیام میں گیس فراہمی پرحکمت عملی اپنانی چاہیےتھی۔ وزیر اعظم نے حکام کو گیس فراہمی کےعمل کی مسلسل نگرانی اورکوئی کوتاہی نہ برتنےکی ہدایت کی ہے۔ یاد ہے کہ وزیراعظم نےگزشتہ روزکراچی میں گیس فراہمی کی شکایات کانوٹس لیاتھا۔

Leave a reply