ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ، پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا،

زیر حراست شخص ڈاکٹر بیربل کی زخمی اسٹنٹ کا رشتہ دار ہے، ڈاکٹر بیربل کے بھائی نے خاتون اسسٹنٹ پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہہ ظاہر کیا تھا پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور زخمی خاتون اسسٹنٹ کے ساتھی کو حراست میں لے لیا،

شہر قائد کراچی میں لیاری ایکسپریش وے گارڈن کے قریب قتل ہونے والے ڈاکٹر بیربل کے بھائی نے خاتون اسسٹنٹ پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے،واقعہ کا مقدمہ ڈاکٹر کے بائی ریوو گنیانی کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر بیربل کا رام سوامی میں آئی کلینک تھا گزشتہ روز فون پر گولیاں لگنے کی اطلاع ملی تو جناح ہسپتال پہنچے ہسپتال میں لاش موجود تھی سرمیں دو گولیاں لگی تھیں گارڈن پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کی معلومات پر پتہ چلا کلینک بند کرکے کار میں گھر جا رہے تھے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی فائرنگ کے بعد کار آگے جا کر پاکستان کوارٹرز کی دیوار سے ٹکرائی کار کے بورڈ پر بھی ایک گولی لگی ہوئی ہے

مقتول ڈاکٹر بیربل کے بھائی کا کہنا ہے کہ کارمیں سوار ان کی اسسٹنٹ قراة العین کو بھی گولی لگی شبہ ہے قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ قراة العین بھی ملوث ہو سکتی ہے ڈاکٹر بیربل کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے

دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے

Shares: