چھ سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

0
65
crime

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں رہے،

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک چھ سال کی بچی کو قتل کیا گیا ہے، مبینہ طور پر قتل سے قبل بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، کچھ مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے، تحقیقات کے لئے ڈی این اے بھی ملزمان کے لئے جائیں گے

دوسری جانب کراچی کے ہی علاقے ملیر کھوکھرا پار سے ایک گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے محمود آباد میں خاتون نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی ، نیچے گرنے سے خاتون کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والی خاتون کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ، خاتون کی شناخت سونیا کے طور پر ہوئی ہے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

علاوہ ازیں شہر قائد کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے ہیں، بابا موڑ کے قریب تین ڈاکو شہریوں کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے، جس کے نتیجے میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ و دیگر سامان برآمد ہوا ہے،

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

Leave a reply