سعودی عرب میں شوال کے چاند کا اعلان کردیا گیا، عید جمعہ کو ہوگی
سعودی عرب کے سرکاری محمکہ نے تصدیق جاری کرتے ہوئے عید الفطر کا پہلا دن 21 اپریل بروز جمعہ کو قرار دے دیا جبکہ العربیہ کے مطابق رمضان المبارک کا مقدس مہینہ تقریبا اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ ماہ صیام کی 29 ویں شب ممکنہ طور پر اس بابرکت مہینے کی آخری رات تھی۔

گلف نیوز کے مطابق مملکت سعودیہ میں‌ میں چاند دیکھنے والی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ 20 اپریل کو رمضان المبارک کا آخری دن ہوگا اور عید الفطر جمعہ سے منائی جائے گی۔

جبکہ پاکستان بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔ ذرائع مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی حتمی نتیجے پر پہنچ گئی ہے اور چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےارکان، محکمہ موسمیات کےنمائندے اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور نے اعلان کیا کہ پنجاب میں کہیں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لاہور میں چاند 7 بجکر 10 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا۔

کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی کہا کہ اسے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 7 بج کر 17 منٹ تک چاند دیکھنے کا وقت تھا۔ اسلام آباد اور کوئٹہ میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے رکن حافظ عبدالغفور نے کہا کہ پشاور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی رات 9 بجے کے قریب کرے گی۔ محکمہ موسمیات اور فلکیاتی ماہرین یہ امکان ظاہر کر چکے ہیں کہ آج چاند نظر آنا مشکل ہے اور عید الفطر ہفتے کو ہو سکتی ہے۔

دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی جبکہ ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ملائیشین حکومت کے مطابق ملائیشیا میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔ اس کے علاوہ سنگاپور میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مجلس علماء اسلام سنگاپور کے مطابق سنگاپور میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

دوسری جانب پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شوال کے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اپنی ٹوئٹ میں کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بتایا ہے کہ مسجد قاسم علی خان میں جاری اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ شوال المکرم کی کوئی بھی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی ۔ لہذا یہ کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ کل 30 واں رمضان المبارک ہوگا۔ اور عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ 2023 کو ہوگا ۔

Shares: