پیپلز پارٹی کا کل سندھ میں ہونے والا احتجاج ملتوی

0
52
پاکستان پیپلزپارٹی

پیپلز پارٹی کا کل سندھ میں ہونے والا احتجاج ملتوی

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں کل ہونے والے احتجاج کو ملتوی کر دیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ تحمل کا مظاہرے کرتے ہوئے فی الحال احتجاج ملتوی کررہے ہیں، تمام اداروں سے مطالبہ ہے عوام کی آواز سنیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز نہ سنی گئی تو احتجاج کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، موجودہ حالات میں پاکستان الگ الگ انتخابات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
خیال رہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کے لئے کال دی تھی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ الگ الگ انتخابات پاکستان کے سیاسی نظام کو تہس نہس کریں گے، الگ الگ انتخابات سے الیکشن کی شفافیت پر ہمیشہ کے لئے سوالیہ نشان آجائے گا، 5 سالہ مدت پوری ہونے پر ایک ہی دن انتخابات سے سیاسی نظام مضبوط ہوگا۔

Leave a reply