زمان پارک کے باہر مظاہرے میں پیرا شوٹر نامنظور کے نعرے

0
44
pti

زمان پارک کے باہر مظاہرے میں پیرا شوٹر نامنظور کے نعرے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کیا گیا۔ پی ٹی آئی پی پی 110 فیصل آباد اور پی پی 150 لاہور کے کارکنوں نے زمان پارک کے باہر مظاہرے میں پیرا شوٹر نامنظور کے نعرے لگائے۔

عمران خان کی رہائشگاہ کے بار احتجاج میں فیصل آباد سے تحریک اںصاف کے ناراض کارکنان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ اس کے علاوہ سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 150 قیصر انور عوان کے حامیوں کا کہنا تھا کہ اس بار ٹکٹ قیصر بٹ کو نہیں ملا جو کہ نا انصافی ہے، اگر عمران خان انصاف کی بات کرتے ہیں تو اس ٹکٹ کا انصاف کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجا یاور کمال ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی ہی جماعت کے خلاف الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی آج سے شروع ہونے والی الیکشن مہم منسوخ کر دی گئی۔ پی ٹی آئی نے آج سے لاہورمیں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے لبرٹی چوک پر ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

Leave a reply