پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشوں اورسیلاب کا خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ

0
41
rain

اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشوں اورسیلاب کا خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشوں اورسیلاب کا خطرہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان شدید بارشوں کے خطرات کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔مختلف ملکوں میں جون میں شدید بارشوں اور سیلاب سے غذائی قلت کا خدشہ ہے۔

گزشتہ سال 53 ممالک میں 22 کروڑ 20 لاکھ افرادکو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاوہ افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان، اور ترکیہ میں بھی شدید بارشوں کاخطرہ ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا تھا جس کی وجہ سے قیمتی جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، بہت سے متاثرین تاحال اس کے اثرات سے نہیں نکل پائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
خیال رہے کہ موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز مضبوط مغربی ہواؤں کے سلسلے کی نشاندہی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مئی میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کہ 28 اپریل سے 5 مئی کے دوران بارش برسانے والا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو 2023 کا اب تک کا سب سے مضبوط بارشوں کا سسٹم ہو سکتا ہے. بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز کراچی سے کشمیر تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کر رہے ہیں، ملک کے مختلف مقامات پر اس سسٹم سے تیز بارشیں، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔

Leave a reply